اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات 75 سال پر مبنی ہیں، پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے۔

انڈونیشیا کے صدر پرابووسو بیانتو کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدیدکہتا ہوں، انڈونیشیا کے کسی بھی صدر کا یہ 7سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے، صدرپرابوووسوبیانتوانڈونیشیا کے مدبر رہنما ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج کی بات چیت انتہائی مثبت اورتعمیری رہی، میڈیکل،ہیلتھ،ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تجارت میں توازن پر بات چیت کی، پاکستانی ڈاکٹرز،میڈیکل پروفیسرز اورماہرین کوانڈونیشیا بھیجنے پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات کی تاریخ 75سال پر مبنی ہے، پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، انڈونیشیا کی حکومت اورعوام نے جنگ میں پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا، پاکستان اورانڈونیشیا کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کا معاشی اصلاحات اور ترقی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ہے: وزیراعظم

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سےجنگ بندی کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، انڈونیشیا صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے۔

جے ایف 17 طیاروں کی سلامی میرے لیے اعزاز ہے: صدر انڈونیشیا

اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابوووسو بیانتو نے کہا کہ پاکستان میں شاندارمیزبانی اوراستقبال پر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستان کی فضائی حدودمیں جے ایف17طیاروں کی سلامی میرے لیے اعزاز ہے، ہم نے مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سےمعاہدوں اورایم اویوز کاتبادلہ کیا۔

صدر پرابوووسو بیانتو نے کہا کہ پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، تعلیم، تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر پاکستان اور انڈونیشیا نے مشترکہ مؤقف اپنایا، وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ انڈونیشیا کی دعوت دیتا ہوں۔

7 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

قبل ازیں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوووسو بیانتو کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی۔

پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کر لیا گیا، پاکستانی طلبا کی انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے انڈونیشین ایڈ سکالر شپ پروگرام پر دستخط کئے گئے، چھوٹے اوردرمیانے کاروبارکی ترقی کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان تاریخی دستاویزات اورریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یادداشت، حلال تجارت اورسرٹیفکیشن کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان انڈونیشیا کے تعلقات انڈونیشیا کے درمیان انڈونیشیا کے صدر مفاہمتی یادداشت کہ پاکستان اور اور انڈونیشیا میں تعاون نے کہا کہ

پڑھیں:

انڈونیشیا کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد:

انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو  وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 وزیراعظم ہاؤس آمد پر معزز مہمان کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ انڈونیشیا کے صدر نے گارڈ  آف آنر کا معانہ کیا جس کے بعد انکا وفاقی وزراء سے تعارف کرایا گیا۔ 

انڈونیشیا کے صدر پروبووو سَوبیانتو کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، انڈونیشیا کے صدر دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان کی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ امورپر بات چیت بھی ہوگی جس میں باہمی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ صدر پَروبووو چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے بھی ملاقات کریں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، آئی ٹی، صحت، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان متعدد نئے اقدامات پر اتفاق اورکئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں ۔پاکستان اور انڈونیشیا دیرینہ، قریبی اورخوشگوار تعلقات کے حامل برادر ملک ہیں، جن کی بنیاد مشترکہ اقدار، یکساں مؤقف اور باہمی مفادات پر قائم ہے۔

انڈونیشیا کے صدر کا دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور انڈونیشیا کےدرمیان سفارتی تعلقات 1950میں قائم ہوئے۔ دونوں ممالک رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کی 75 سالگرہ منارہے ہیں جس سے دورے کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

صدر پَروبووو کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت دینے، شراکت داری میں وسعت اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک انڈونیشیا تعلقات میں نیا موڑ،تاریخی معاہدے طے پاگئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور انڈونیشیا کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر نظر ثانی پر اتفاق
  • پاکستان اور انڈونیشیا کامختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ؛ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • انڈونیشیا اور پاکستان کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے: وزیراعظم
  • پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ
  • پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 7 معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کا تبادلہ
  • انڈونیشیا کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش