نیشنل گیمز: 9 سالہ کائنات امتیاز کو ریس سے رو ک دیا گیا، ایتھلیٹ رو پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
کرچی (نیوزڈیسک)نیشنل گیمز کی 10 ہزار میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیت کر سب کی نگاہوں کا مرکز بننے والی 9 برس کی کائنات امتیاز کو جمعرات کو ریس کے منتظمین نے 5 ہزار میٹر ریس میں شرکت سے رو ک دیا، جس پر کائنات مایوسی کے عالم میں رو پڑیں۔
نیشنل گیمز میں چند دن پہلے 9 برس کی کائنات امتیاز نے 10 ہزار میٹر ریس میں حصہ لیا تھا اور اپنے صوبے سندھ کے لیے برانز کی صورت میں پہلا میڈل جیتا تھا۔
نیشنل گیمز میں جمعرا ت کو طویل فاصلے کی ایک اور 5 ہز ار میٹر ریس شیڈولڈ تھی لیکن منتظمین نے کائنات کو 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں شرکت سے روک دیا۔
منتظمین کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے قوانین کے تحت کائنات کم عمر ہونے کے سبب زطویل فاصلے کی دوڑ میں شرکت نہیں کر سکتیں۔
اس موقع پر کائنات حسرت سے 5 ہزار میٹر کی دوڑ شروع ہوتے ہوئے دیکھتی رہیں اورآخرکار اپنے کوچ سے لپٹ کر رو پڑیں۔
کائنات کے کوچ کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز میں کئی دیگر مقابلوں میں انڈر ایج ایتھلیٹس شریک ہیں لیکن اُن کو کوئی کھیلنے سے نہیں روک رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیشنل گیمز ہزار میٹر میٹر ریس
پڑھیں:
نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کرقومی چیمپئن بن گئے
کراچی (نیوزڈیسک) 35 ویں نیشنل گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کے نتائج سامنے آ گئے، کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
انعام بٹ نے ریکارڈ 18 مرتبہ نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، پاکستان آرمی کے نعمان ذکاء نے سلور میڈل جیتا، پنجاب کے رانا فیضان اور ریلوے کے حیدر علی برانز میڈلسٹ رہے۔
57 کے جی میں واپڈا کے جنید خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، پنجاب کے فراز خان نے چاندی اور آرمی کے صابر علی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
70 کے جی میں پنجاب کے عبداللّٰہ نے گولڈ میڈل جیتا، 79 کے جی کیٹگری میں آرمی کے اسد اللّٰہ نے گولڈ میڈل جیتا۔
نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر 18 ویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے
ریسلنگ ایونٹ کے پہلے روز واپڈا نے 2، آرمی اور پنجاب نے 1، 1 گولڈ میڈل جیتا۔
گیمز کے دیگر مقابلوں میں پاکستان آرمی، نیوی اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیمیں نیشنل گیمز فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 دسمبر کو جبکہ فائنل 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نیوی اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر 18 ویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے
پاکستان نیوی کی طرف سے نعمان نے اور سندھ کی طرف سے وسیم نے 1، 1 گول کیا۔
نیشنل گیمز کے خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کے پہلے روز پاکستان آرمی کی پیراکوں نے 5 گولڈ میڈلز جیت کر برتری حاصل کر لی جبکہ سندھ نے 1 گولڈ میڈل جیتا، آرمی کی جہاں آراء نبی اور بسمہ خان نے 2، 2 گولڈ میڈلز جیتے۔
کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں گزشتہ روز مقابلوں کا آغاز خواتین ایونٹ سے ہوا جس میں پاکستان آرمی نے 5 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیت کر میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ نے 1 گولڈ اور 3 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔