کراچی:

پاکستان کی معروف انٹرنیشنل کراٹے کھلاڑی اور سابق ایشین گیمز  چیمپین سعدی شیخ نے 35ویں نیشنل گیمز میں بہترین مثال قائم کر دی، بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے سعدی شیخ نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد قومی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر جاری چیمپین شپ  میں37 سالہ سعدی شیخ نے84-کلوگرام کے درجے میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد قومی مقابلوں کو خیرباد کہہ دیا۔

 2005 سے کراٹے  میں ملک کی نمائندگی کرنے والے سعدی شیخ کا کہنا تھا کہ 20 برس کے دوران پاکستان کا ہر سطح پر پرچم بلند کیا،اب میری تمام تر توجہ انٹرنیشنل ایونٹس پر ہوگی، اس لیے قومی سطح پر مقابلوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

سعدی شیخ کا کہنا تھا کہ قومی مقابلوں سے دستبرداری کا فیصلہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا ہے،اگر بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے تو میں ان کے لیے جگہ خالی کر دوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں سعدی شیخ نے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ اگلے برس ہونے والے ایشین گیمز پر ہوگی،کوشش کروں گا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ایشین گولڈ میڈل دلواؤں،ایشن کراٹے چیمپین شپ کے ساتھ ساؤتھ ایشین گیمز  اور دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام بلند کرنے کی کوشش کروں گا۔

بعد ازاں سعدی کے اعزاز میں  شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا،کھلاڑیوں آفیشلز اور شائقین کی بڑی تعداد نے تالیاں بجا کر سعدی شیخ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے۔

اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر،فیڈریشن کی سی ای او عندلیب ساندھو،فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر و چیف ریفری نسیم قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سعدی شیخ نے 2011 میں ایشین گیمز میں  پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ،اگلے برس اور پھر 2013 میں انہوں نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈلز جیتے،2014 میں سعدی شیخ نے یو ایس اوپن کراٹے چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام بلند کیا تھا۔

وہ 2009 اور 2013 میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں،سعدی شیخ  2017 کے اسلامی یکجہتی گیمز کے بھی  گولڈ میڈلسٹ  ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کا ایشین گیمز پاکستان کے گولڈ میڈل گیمز میں کے لیے

پڑھیں:

35ویں نیشنل گیمز: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کا راج برقرار، میڈلز کے ڈھیر لگا دیے

کراچی:

کراچی میں جاری35 ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئین  پاکستان آرمی نے اتوار کو مختلف کھیلوں میں اپنی بالا دستی برقرار رکھ کر میڈلز کے ڈھیرلگا دیے، میزبان سندھ نے نیٹ بال کو ویمن ایونٹ جیت کر گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  پیر کو ایکشن میں ںظر آئیں گے۔

پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر کھیلے جانے والےنیٹ بال ویمن ٹورنامنٹ کےسنسنی خیز دلچسپ فائنل میں سندھ نے واپڈا کی مضبوط حریف ٹیم کے خلاف13کے مقابلے میں 20پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، سیمی فائنل میں سندھ نے آرمی کی ٹیم کو شکست دی تھی،آرمی نے  آزاد جموں و کشمیر کو ہرا کر برانز میڈل جیتا،تقریب تقسیم انعامات میں سندھ حکومت کے سیکریٹری کھیل منور علی مہسیر نے انعامات تقسیم کیے۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 18 سال بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں میزبان ٹیم کا پہلا طلائی تمغہ جیتنا خوش آئند ہے، سندھ ڈے کے موقع پر فاتح ٹیم نے صوبے کو ایک اچھا تحفہ پیش کیا۔

پاکستان آرمی نے فائنل میں پاکستان نیوی کو ہرا کر مینز نیٹ بال  ٹورنامنٹ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا، فینسنگ کے مینز انفرادی ایونٹ میں عبدالمصور نے ایچ ای سی کو گیمز کا پہلا گولڈ میڈل دلوادیا،این ای ڈی یونیورسٹی میں جاری فیسنگ کے مینز اسٹائل کے فائنل میں عبدالمصور سے شکست کھانے والےبلوچستان کے  یاسین نے سلور میڈل حاصل کیا۔

یہ پڑھیں: 35ویں نیشنل گیمز میں سندھ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

سیمی فائنل میں بلوچستان کے احمد اور پنجاب کے شعیب نے برانزمیڈلز حاصل کیے، شوٹنگ مقابلوں کے دوسرے روز پاکستان آرمی نے7گولڈ میڈلز جیت لیے، پاکستان نیوی نے 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا۔

10میٹرز ائیر پسٹل ویمنز میں نیو ی کی رابعہ کبیر نے گولڈ،آرمی کی رمشا ندیم نے سلور اور نیوی کی رسام گل نے برانز میڈل جیتا، اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے گولڈ،آرمی نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل جیتا۔

25میٹرز ریپڈ پسٹل کے انفراد ی مقابلوں میں آرمی کے محمد شبیر نے گولڈ،نیوی کے جی ایم بشیر نے سلور اور نیوی کے مقبول حسین نے برانز میڈل جتیا،ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ،آرمی نے سلور اور پی اے ایف نے برانز میڈٖل اپنے نام کیا۔

اسکیٹ اولمپک مقابلوں میں آرمی کے امام ہارون نے گولڈ،نیوی کے آصف محمودنے سلور اور آصف علی نے برانز میڈل جیتا،ٹیم کیٹیگری میں آرمی نے گولڈ،نیو ی نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل اپنے نام کیا،شوٹنگ  میں میڈل ٹیبل پر پاکستان آرمی 7 گولڈ،6سلور اور ایک برانز میڈلزکے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان نیوی 5گولڈ،4 سلور اور 6 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، پی اے ایف 2 سلور اور 2 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری،سندھ 2 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی اور ایچ ای سی ایک برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

تائی کوانڈو میں تمام 8 ایونٹس  پاکستان آرمی نے جیت کر گولڈ میڈلز پر قبضہ کیا،مردوں کے انڈر 20 انفرادی مقابلے میں سید زوہیب نے  پنجاب کےسید سہیل عباس کو ہرایا،فیمیل ایونٹ زینا شیراز نے پی اے ایف کی سمیرہ فدا کو ہرا کر اپنے نام کیا۔

خواتین کے انڈر30انفرادی ایونٹ میں  نائلہ نے پنجاب کی مریم،انڈر 40 انفرادی ایونٹ میں مہر النساء نے سندھ کی نمائندگی کرنے والی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کی اسپورٹس افسر ہاجرہ نواب،انڈر 50 انفرادی ایونٹ میں ثنا صابر نے پنجاب کی حسینہ جمال،مردوں کے انڈر 30 انفرادی ایونٹ میں عادل حسین نے ریلویز کے فہد علی،انڈر 40 انفرادی ایونٹ میں محمد ممتاز نے بلوچستان کے رفیع اللہ،انڈر 50 انفرادی ایونٹ میں ارشاد علی نے پی اے ایف کے کاشف سعید کو شکست دی،آرمی نے فیمیل انڈر 30 پیئر ایونٹ ایچ ای سی کو ہرا کر جیتا۔

 بحرعرب میں منعقدہ سیلنگ چیمپین شپ کے آپٹیمسٹ کلاس اوپن میں پی اے ایف کے محمد سلیم نے گولڈ، نیوی کے افضال حیدر نے سلور، پی اے ایف کے تحسین قاضی نے برانز میڈل جیتا،آپٹیمسٹ کلاس گرلز میں پی ایف کی تحسین قاضی نے گولڈ، کے پی کی تحریم فاطمہ عباسی نے سلور اور سندھ کی تحریم فاطمہ نے برانز میڈل جیتا۔

آپٹیمسٹ  ریسنگ مکسڈ ایونٹ میں پی اے ایف نے گولڈ، نیوی نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل حاصل کیا،آئی ایل سی اے فور کلاس اوپن میں پی اے ایف نے گولڈ، خیبر پختون خواہ نے سلور اور سندھ نے برانز میڈلز پر قبضہ کیا،آئی ایل سی اے 6 کلاس میں خیبر پختون خواہ بازی لے گیا اور گولڈ میڈل جیتا۔

پی اے ایف نے سلور اور پاکستان نیوی نے برانز میڈل حاصل کیا،470 کلاس جونیئرز میں نیوی نے گولڈ، پی اے ایف نے سلور اور خیبر پختون خواہ نے برانز میڈل جیتا،آر ایس ایکس کلاس مین جونیئرز میں نیوی نے گولڈ، پنجاب نے سلور اور اآزاد جموں و کشمیر نے برانز میڈل حاصل کیا،سافٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان پولیس نے سندھ کو7-21سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمز: جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے

دوسرے میچ میں  بھی سندھ کو بلوچستان  کے ہاتھوں 19–6 سے ناکامی کا سامنا رہا، افتتاحی تقریب میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی صدر تہمینہ آصف مہمان خصوصی تھیں،کے ایچ اے ہاکی کمپلیکس پر مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں سندھ نےخیبر پختون خواہ کو 1-3 اور پاکستان نیوی نے پنجاب کو1-2 اور پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کو1-5سے مات دی،ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں  واپڈا نے بلوچستان کو تختہ مشق بناتے ہوئے18 گول سے قابو کر لیا،باسکٹ بال مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی نے سندھ کوہرا دیا۔

 ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی نے خیبر پختون خواہ کو 23 گول سے مات دی، سندھ اور واپڈا کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا،مینز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی  نےسندھ کو ایک گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 مردوں اور خواتین کی باکسنگ مقابلے کی پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہو گئے، ٹیبل ٹینس مقابلوں کا آغاز اسلامیہ کلب میں ہوا، نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلوں کا اغاز پیر کو پی این ایس کارساز میں ہوگا۔

پہلے روز  ہی گیمز کے تیز ترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ کا فیصلہ 100 میٹرز کے فائنل مقابلوں میں ہوگا،پیرس اولمپکس 2024 میں ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ اولمپین ارشد ندیم جیولین  تھرو کے مقابلے  میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 35ویں نیشنل گیمز: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری
  • نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کرقومی چیمپئن بن گئے
  • 35واں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی 48 گولڈ میڈلز کیسات سرِ فہرست
  • نیشنل گیمز، تیسرے روزآرمی کی 10گولڈ میڈلز کیساتھ واضح برتری
  • ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے  1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
  • 35ویں نیشنل گیمز: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کا راج برقرار، میڈلز کے ڈھیر لگا دیے
  • نیشنل گیمز: شوٹنگ مقابلوں میں پاک آرمی نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار رکھی