آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان، ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے جنوری 2026 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3 میچز لاہور میں کرانے کا پلان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریکی ٹیم
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو، انتظامات مکمل
جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی،ویڈیو پیغام
پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میںجلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ( اتوار) کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔