کراچی (نیوزڈیسک) 35 ویں نیشنل گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کے نتائج سامنے آ گئے، کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

انعام بٹ نے ریکارڈ 18 مرتبہ نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، پاکستان آرمی کے نعمان ذکاء نے سلور میڈل جیتا، پنجاب کے رانا فیضان اور ریلوے کے حیدر علی برانز میڈلسٹ رہے۔

57 کے جی میں واپڈا کے جنید خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، پنجاب کے فراز خان نے چاندی اور آرمی کے صابر علی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

70 کے جی میں پنجاب کے عبداللّٰہ نے گولڈ میڈل جیتا، 79 کے جی کیٹگری میں آرمی کے اسد اللّٰہ نے گولڈ میڈل جیتا۔

نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر 18 ویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے
ریسلنگ ایونٹ کے پہلے روز واپڈا نے 2، آرمی اور پنجاب نے 1، 1 گولڈ میڈل جیتا۔

گیمز کے دیگر مقابلوں میں پاکستان آرمی، نیوی اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیمیں نیشنل گیمز فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 دسمبر کو جبکہ فائنل 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نیوی اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر 18 ویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے
پاکستان نیوی کی طرف سے نعمان نے اور سندھ کی طرف سے وسیم نے 1، 1 گول کیا۔

نیشنل گیمز کے خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کے پہلے روز پاکستان آرمی کی پیراکوں نے 5 گولڈ میڈلز جیت کر برتری حاصل کر لی جبکہ سندھ نے 1 گولڈ میڈل جیتا، آرمی کی جہاں آراء نبی اور بسمہ خان نے 2، 2 گولڈ میڈلز جیتے۔

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں گزشتہ روز مقابلوں کا آغاز خواتین ایونٹ سے ہوا جس میں پاکستان آرمی نے 5 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیت کر میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ نے 1 گولڈ اور 3 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گولڈ میڈل جیت پاکستان ا رمی نے گولڈ میڈل میڈل جیت کر نیشنل گیمز

پڑھیں:

35ویں نیشنل گیمز میں سندھ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں سندھ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر کھیلے جانے والے نیٹ بال ویمن ٹورنامنٹ کے فائنل  میں سندھ  نے واپڈا کو ہرا دیا، واپڈا کو سلور میڈل پر قناعت کرنا پڑی، سنسنی خیز دلچسپ فائنل میں سندھ نے واپڈا کی مضبوط حریف ٹیم کے خلاف13کے مقابلے میں 20پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں سندھ نے آرمی کی ٹیم کو شکست دی تھی، تقریب تقسیم انعامات میں سندھ حکومت کے سیکرٹری کھیل منور علی محسیر نے انعامات تقسیم کیے۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 18 سال بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں میزبان ٹیم کا پہلا طلائی تمغہ جیتنا خوش آئند ہے، سندھ ڈے کے موقع پر فاتح ٹیم نے صوبے کو ایک اچھا تحفہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سندھ بہترین میزبانی کے ساتھ ساتھ تمغوں کی دوڑ میں بھی کامیاب رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 35ویں نیشنل گیمز: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری
  • نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری
  • نیشنل گیمز، تیسرے روزآرمی کی 10گولڈ میڈلز کیساتھ واضح برتری
  • ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے  1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا
  • 35ویں نیشنل گیمز: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کا راج برقرار، میڈلز کے ڈھیر لگا دیے
  • نیشنل گیمز: شوٹنگ مقابلوں میں پاک آرمی نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار رکھی
  • 35ویں نیشنل گیمز میں سندھ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا