Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:33:25 GMT

35 ویں نیشنل گیمز: پاک آرمی کی گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

35 ویں نیشنل گیمز: پاک آرمی کی گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل

 

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان آرمی نے 35 ویں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی، 113 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کر لی۔

واپڈا 46 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور نیوی 24 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستان آرمی کا دستہ 113 گولڈ، 50 سلور اور 34 برانز میڈلز کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

واپڈا کے کھلاڑی 46 گولڈ، 43 سلور اور 34 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے، نیوی کے کھلاڑی 24 گولڈ،21 سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پنجاب کی ٹیم 7 گولڈ، 23 سلور اور 32 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے، ایچ ای سی 6 گولڈ، 29 سلور اور 37 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں، سندھ 6 گولڈ، 15 سلور اور 38 گولڈ میڈلز کے ساتھ چھٹی اور پاکستان ایئر فورس 6 گولڈ، 11 سلور اور 14 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر تھے۔

خیبر پختون خوا نے 4 گولڈ، 8 سلور اور 30 برانز، بلوچستان نے 2 گولڈ، 6 سلور اور 11 برانز، اسلام آباد نے 1 گولڈ، 3 سلور اور 4 برانز، ریلوے نے 2 گولڈ، 5 سلور اور 17 برانز، پولیس نے 17 برانز، گلگت بلتستان نے 3 برانز اور آزاد جموں کشمیر نے 1 برانز میڈ ل حاصل کیا ہے۔

ادھر بیڈ منٹن کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنلز میں واپڈا کے عرفان سعید، کے پی کے مراد علی، پنجاب کے رضا علی عادل اور واپڈا کے علی لاروش، ویمنز سنگلز میں واپڈا کی غزالہ شفیق، آرمی کی الجا طارق، واپڈا کی ماہور شہزاد اور آرمی کی عمارہ اشتیاق نے فتح سمیٹ کر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔

دریں اثناء سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے 35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں کار ساز پر جاری ایتھلیٹکس ایونٹ اور شوٹنگ، آرچری، والی بال، فنسگ، بیس بال گیمز کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق، چیف انجینئر اسلم مہر، ڈی ایس او اسماعیل شاہ اور سیکشن افسر علی ڈنو گوپانگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیکریٹری کھیل نے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا