نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم 81.81 میٹر تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔اس شاندار جیت پر ارشد ندیم نےگولڈ میڈل اپنے نام کیا جب کہ مقابلے میں واپڈا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا جنہوں نے 70.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایونٹ میں
پڑھیں:
نیشنل گیمز: شوٹنگ مقابلوں میں پاک آرمی نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار رکھی
نیشنل گیمز کے شوٹنگ ایونٹس میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی برتری مضبوط کر دی ہے، جبکہ پاکستان نیوی نے 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
دوسرے روز کے نتائج میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں نیوی کی رابعہ کبیر نے گولڈ میڈل جیتا، آرمی کی رمشا ندیم نے سلور اور نیوی کی رسام گل نے برانز میڈل حاصل کیا۔ ٹیم مقابلوں میں نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
مردوں کے 25 میٹر ریپڈ پسٹل انفرادی مقابلوں میں آرمی کے محمد شبیر نے گولڈ، نیوی کے جی ایم بشیر نے سلور اور نیوی کے مقبول حسین نے برانز میڈل جیتا۔ ٹیم مقابلوں میں نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور پاکستان ایئر فورس نے برانز میڈل حاصل کیا۔
اسکیٹ اولمپک مقابلوں میں بھی آرمی کے امام ہارون نے گولڈ، نیوی کے آصف محمود نے سلور اور آصف علی نے برانز میڈل جیتا۔ ٹیم مقابلوں میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
میڈل ٹیبل کے مطابق پاک آرمی 7 گولڈ، 6 سلور اور 1 برانز میڈل کے ساتھ سرِ فہرست ہے، جبکہ پاکستان نیوی نے دوسرے روز مزید 3 گولڈ میڈلز جیت کر اپنی تعداد 5 کر لی۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے نیشنل گیمز کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ سندھ میں نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے اور ایسے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں میں دلچسپی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔