نیشنل گیمز: جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
نیشنل گیمز کا میلہ کراچی میں جاری ہے جس میں جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے نمائشی تھرو کی تھی۔
پروگرام کے مطابق جیولین تھرو ایونٹ پیر کی صبح گیارہ بج کر پنیتالیس منٹ پر شروع ہوگا جس میں ارشد ندیم واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کرنے والے ارشد ندیم نے حال ہی میں ریاض میں منعقدہ اسلامک گیمز میں 83.
ارشد ندیم نے کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی 78.02 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیشنل گیمز
پڑھیں:
مراد علی شاہ: حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر سرگرم عمل ہے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں دو دہائیوں بعد ہونے والے نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ایونٹ حکومت سندھ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن کی عملی عکاسی ہے۔
35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی اس ایونٹ میں جھلک رہی ہے، اور یہ موقع نہ صرف حکومت سندھ بلکہ پورے صوبے کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی اس مقام تک پہنچنے کی محنت قابل ستائش ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کراچی میں 24 مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں تقریباً 10 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اور امید ہے کہ وہ اپنے صوبے اور محکمے کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز ملک کے تمام صوبوں کے اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ ایونٹ نوجوانوں میں ہم آہنگی اور حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو خودمختار اور بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی بھی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے محبت اور اعتماد کا واضح پیغام ہے۔