کراچی +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 35  ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا۔کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی  نے کہا کہ کراچی 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔  سب کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں، نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر سب کو مبارک باد، نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کر رہے ہیں۔اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ نیشنل سٹیڈیم پہنچے، جہاں وزیرِ کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ انہوںنے کہا کہ جو بچے میرے سامنے بیٹھے ہیں وہ کل ملک کے لیے میڈلز جیتیں گے، امید کرتا ہوں کہ سب مل کر نیشنل گیمز کو کامیاب بنائیں گے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں کھیلوں میں بھرپور حصہ لیں، نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ فخر کی بات ہے کہ 18سال بعد کراچی میں نیشنل گیمز منعقد ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے 24 مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں، یہاں پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی جھلک رہی ہے، یہ ہمارا میگا ایونٹ ہے۔ ملک بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ سب نے اس مقام تک پہنچنے میں بے پناہ محنت کی ہوگی، یہ نہ صرف سندھ حکومت بلکہ صوبے کے تمام لوگوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز 2 دہائیوں کے طویل وقفہ کے بعد دوبارہ کراچی میں منعقد ہوئے۔ ہم 35ویں نیشنل گیمز کو یادگار لمحے میں بدل دیں گے۔ یہ گیمز قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی مثال ہے۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بلاول نے یوم ثقافتِ سندھ کے موقع پر سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے۔ جس کی دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیشنل گیمز کی کراچی میں نے کہا کہ

پڑھیں:

18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند : اولمپئن ارشد ندیم

کراچی (نیوزڈیسک) پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ اولمپین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے۔ کراچی کے لیے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ یہاں پر نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے۔

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپین ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز قومی کھیلوں میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے یہ کھیل اہمیت کے حامل ہیں،اہلیان کراچی سے گزارش ہے کہ وہ ہفتے سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کو ذوق و شوق کے ساتھ دیکھیں، کھلاڑیوں اور کھیلوں کی سرپرستی کریں۔

اولمپین ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیم جیسے مقابلوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد ضروری ہے۔انہوں نے پرتپاک خیر مقدم اور مہمان نوازی پر حکومت سندھ خاص طور پر وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اولمپین ارشد ندیم کو سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی اور تحائف پیش کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گیمز کی میزبانی صوبہ سندھ کیلئے فخر کی بات ہے،وزیراعلیٰ
  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح
  • کراچی میں 2 دہائیوں بعد 35 ویں قومی کھیلوں کا افتتاح
  • بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا
  • کراچی، بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا
  • بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا
  • نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتا ہے؛ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا
  • 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند : اولمپئن ارشد ندیم