کراچی، گلزار ہجری کے قریب گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سپر ہائی وے پر گلزارِ ہجری، ایف ایم ٹاور کے بالکل قریب ایک تیز رفتار گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو فوری اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑیاں، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی فوری طور پر آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا اور محض چند منٹوں میں شعلوں پر مکمل قابو پا لیا۔
خوش قسمتی سے آتشزدگی کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ یا انجن اوورہیٹنگ کی وجہ سے لگنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ کریم آباد فلائی اوور کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کراچی:
کریم آباد فلائی اوور شکیل کارپوریشن کے قریب ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔