کراچی(شوبز ڈیسک)نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گرنے والے تین سالہ ابراہیم کی موت نے شوبز انڈسٹری کو بھی سوگوار کر دیا۔

والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے جانے والا ننھا ابراہیم گٹر کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش پندرہ گھنٹے کے بعد ملی اور اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین بھی کر دی گئی۔

تاہم شوبز شخصیات بھی ننھے ابراہیم کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں اور انتظامیہ و حکمرانوں کی ناہلی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

اداکار احسن خان نے ننھے ابراہیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو وہ حفاظت نہیں دے سکے جو ہر بچے کا بنیادی حق ہے تمہاری معصومیت، بے بسی ہماری اجتماعی ناکامی کا نشان ہے ابراہیم ہمیں معاف کر دینا۔

فاطمہ آفندی نے انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو ای چالان سے کروڑوں روپے مل رہے ہیں کیا ان سے روڈ پر مین ہول کے ڈھکن بھی نہیں لگائے جاسکتے۔‘

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھی جس میں ماں اپنے بچے کے لیے رو رہی ہے، اس حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟ ناقابل تصور بے حسی۔‘

سجل علی نے لکھا کہ ’انتہائی افسوسناک اور دل ٹوٹنے والی بات ہے، شرم آنی چاہیے اسے جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، کراچی کا ذمہ دار کون؟ اس ناکام نظام کا ذمہ دار کون ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو شہر لاکھوں لوگوں کا وزن اٹھاتا ہے بدلے میں اس کی حفاظت میں کچھ بھی نہیں کیا جاتا۔

اس کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات نے بھی ننھے ابراہیم کی حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا ذمہ دار

پڑھیں:

نیپا چورنگی حادثے کے بعد اگلے ابراہیم کے جانے کا انتظار ہوگا، رکن اسمبلی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی پر پیش آنے والے اندوہناک حادثے کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور اب اگلے ابراہیم کے جانے کا انتظار کیا جائے گا۔

نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزرا ای چالان اور ربوٹ کی باتیں کرتے ہیں لیکن گٹر کا ڈھکن نہیں لگوا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت نہیں بلکہ تمام ٹاؤن چیئرمینز ہیں، ہم نے ابراہیم کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔ شارق جمال نے انکشاف کیا کہ میرے حلقے میں بھی گٹر کے ڈھکن نہیں، اس پر آواز اٹھائی تو تحقیقات شروع کرنے کا اعلان ہوا مگر کوئی نتیجہ سامنے آیا اور نہ ہی بہتری ہوئی۔

شارق جمال نے کہا کہ نیپا چورنگی پر پیش آنے والے واقعے پر آج ہم نےا سمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کیا۔ انہوں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ بھی نہیں ہوگا، انتظار ہوگا اگلے ابراہیم کے جانے کا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’صحافیوں نے میئر سے جو سوال آج پوچھے وہ بہت پہلے پوچھنے چاہیے تھے، لیکن میں میڈیا کا شکر گزار ہوں رات بھر انہوں نے اس مسئلے پر بات کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ، شوبز شخصیات کا انتظامیہ کی غفلت پر شدید ردِعمل
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، آج دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • کراچی: نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنیوالے 3سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، کل دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ، علاقہ مکینوں کا رات گئے ایکبار پھر احتجاج، دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • نیپا چورنگی حادثے کے بعد اگلے ابراہیم کے جانے کا انتظار ہوگا، رکن اسمبلی
  • نیپا چورنگی واقعہ، 3 سالہ ابراہیم آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک
  • نیپا چورنگی حادثہ، 3 سالہ ابراہیم کی لاش نکالنے والا نوجوان کون ہے؟