نادرا میں بڑے عہدوں پر ملازمت حاصل کرنے کا سنہری موقع
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے 3 اہم عہدوں پر ملازمت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اسلام آباد اور گلگت بلتستن میں اہم پوسٹوں پر بھرتیاں کر رہا ہے۔ اس حوالے سے نادرا نے ملازمت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ پوسٹس نادرا اسلام آباد، گلگت بلتستان کے دفاتر میں ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
1۔ ڈائریکٹر (کوالٹی منیجمنٹ)- اسلام آباد
اس پوسٹ کی ذمہ داریوں میں ترقیاتی اور آپریشن ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی، آڈٹ کا انعقاد، انتظامی رپورٹس کی تیاری، اور پیچیدہ ٹیسٹنگ ماحول میں QA ٹیموں کی نگرانی شامل ہے۔
2۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (کسٹمر سروسز ایگزیکٹو)- اسلام آباد
اس عہدے کی ذمہ داریوں میں اِن باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ کالوں کو ریسیو کرنے، سوالات اور طریقہ کار کے ساتھ صارفین کی مدد کرنے، اور اعلیٰ سروس کے معیار کو برقرار رکھنا شامل ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
خواہشمند امیدوار کو سائل کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی مہارت کے ساتھ اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور لازمی ہے۔ اضافی علاقائی زبانوں سے واقفیت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
3۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (ویجیلنس)- گلگت بلتستان
اس پوزیشن کے امیدواروں کے پاس مضبوط تجزیاتی فیصلہ، فیلڈ اور دفتری کام کا انتظام کرنے کی صلاحیت، اور اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ احتیاط سے ہم آہنگی کرنے کی مہارت ہونی چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :