پیرو میں لینڈسلائیڈنگ سے کشتی حادثہ، 13 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لیما: پیرو کے ایمیزون علاقے میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث دو کشتیاں متاثر ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ مقامی بندرگاہی علاقے ایپاریہ میں پیش آیا، جہاں ایک کشتی مکمل طور پر ڈوب گئی اور دوسری کشتی کو شدید نقصان پہنچا۔
مقامی حکام کے مطابق کشتی مسافروں کو اتارنے کے لیے رکی تھی کہ اچانک لینڈسلائیڈنگ ہوگئی۔ کشتی میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد سوار تھے، جن میں سے کئی زخمی یا لاپتا ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 28 افراد ابھی بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی کشتی حادثے کا شکار، دو خواتین جاں بحق
کراچی:کیماڑی منوڑہ سے بابابھٹ جانے والے کشتی کا حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ایس ایچ او جیکسن رانا خوشی محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی فوری طور پر حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم کشتی حادثے میں مجموعی طور پر 20 سے زائد افراد زخمی اور دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی جناح اسپتال، سول اسپتال اور دو نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ جیکسن نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے، ہمیں اطلاع ملی تھے کے دو کشتیاں آپس میں ٹکرائی ہیں اور دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں، جن میں سے ایک لڑکی شناخت 16 سالہ سندس کے نام سے ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کیماڑی سے بابا بھٹ شاہ اور منوڑا گھومنے کے لیے آئے ہوئے تھے جبکہ کوئی پائلٹ بوٹ ٹکرانے کے حوالے سے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔