Jang News:
2025-12-02@08:51:02 GMT

بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شہید

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شہید

بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ بھی شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب پولیس موبائل پر مسلح افراد کی جانب  فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کرم  : پولیس  چوکی پر حملہ  ناکام  ‘ 2اہلکار  شہید  4، خوارج  ہلاک 

اسلام آباد‘ کرم (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیٹ نیوز) کرم خیبر پی کے کے علاقے سینٹرل کْرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈی پی او کْرم کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چنارک تھانے کی چیک پوسٹ نذر آتش کر دی۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  کئی گھنٹے جاری رہا۔ علاقے میں پولیس کی مزید نفری روانہ کی گئی جس نے تین گھنٹے مسلسل دلیری سے مقابلہ کیا۔ صدر‘ وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش کی ہے، بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر فائرنگ سے  اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
  • بنوں میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار شہید
  • بنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی
  • اسسٹنٹ کمشنر  کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • شمالی وزیرستان،نامعلوم افرادکاحملہ ،اسسٹنٹ کمشنرمیران شاہ 2اہلکارو ں سمیت شہید
  • لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، سپاہی شہید
  • کرم  : پولیس  چوکی پر حملہ  ناکام  ‘ 2اہلکار  شہید  4، خوارج  ہلاک