بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دہشتگردوں نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں فائرنگ میرانشاہ.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کُرم، خوراج کا پولیس پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
کرم (نیوز ڈیسک) سنٹرل کُرم میں چنارک پولیس پوسٹ پر خوراجی دہشتگردوں نے حملہ کیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں پولیس پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق سنٹرل کُرم میں چنارک پولیس پوسٹ پر خوراجی دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کُرم پولیس کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور مقامی قبیلے کے مشترکہ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج اور مقامی افراد میں شدید فائرنگ ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بھی پہنچ گئیں، آپریشن کے بعد پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔