پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
فوٹو: فائل
پنجاب ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردیے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کےچالان کیے گئے۔
ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران 23 ہزار 904 گاڑیاں صوبے کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، قوانین پر عمل درآمد کےلیے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کیا گیا ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کےعلاقوں میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے جبکہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر1 دن میں 28 ہزار چالان ہوئے جبکہ 4312 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ شہری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کےلیے قوانین پر عمل کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کا سخت کریک ڈاؤن‘ کئی افسران کے چالان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-15
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی مہم شروع کردی ہے اور سرکاری گاڑیوں سمیت ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران بھی اس کی زد میں آگئے ہیں جہاں ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے اور قوانین کی پابندی سب کے لیے مہم کے تحت راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سٹی ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور سرکاری گاڑیوں سمیت خود ٹریفک و ضلعی پولیس افسران بھی ریڈار پر آگئے ہیں۔را ولپنڈی میں ٹریفک قوانین کے پابندی نہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں شروع کر دیں گئیں‘ محض ایک دن میں سٹی ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور اسلام آباد پولیس سمیت سرکاری محکموں کے افسران و اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گے۔چیف ٹریفک افسر فرحان اسلم کے احکامات پر کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ راولپنڈی کی سرکاری گاڑی بھی کالے شیشوں پر پکڑ میں آگئی، ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ کی سرکاری گاڑی کا 500 روپے کا چالان ٹکٹ جاری کیا گیا اور کالے پیپر اتارے گئے۔چیف ٹریفک افسر فرحان اسلم نے ڈی ایس پی سے وضاحت طلب کرکے ڈی ایس پی کے سرکاری ڈرائیور کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھاکہ قانون سب کے لیے برابر ہے، سرکاری افسران اور عملہ بھی قانون کی پابندی کرے۔فرحان اسلم نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کے لیے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، جو سرکاری ملازم بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلائے گا اس کا چالان ہو گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری ملازم کو چالان کے ساتھ متعلقہ محکمے کو بھی محکمانہ کارروائی کے لیے لکھا جائے گا۔