کراچی، سوشل میڈیا پر کامنٹس کرنے پر پڑوسیوں میں جھگڑا، چھریوں کے وار سے باپ، بیٹا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
کراچی:
کیماڑی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سوشل میڈیا ایپ پر کامنٹس کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی پوسٹ پر کامنٹس کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔