وزیراعظم اسلام آباد کے بجائے لاہور پہنچے اور ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے

 

وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم برطانیہ سے نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر وہاں سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

وزیراعظم چار روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جہاں اُن کا طبی معائنہ بھی ہوا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

مصری وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگی اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔ یہ پاکستان-مصر تعلقات کی سٹریٹجک سمت کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں سیاسی، اقتصادی، دفاعی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعاون پر توجہ دینے کے ساتھ وسیع تر راہ پر گامزن کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ دورے کے دوران مصری وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے    
  • وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے
  • وزیراعظم جلد وطن واپس پہنچ رہےہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • مصری وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے 
  • لاہور میں چار روزہ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی