بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرآت کے وفد کا دورہ لاہور، بادشاہی مسجد اور مزار اقبال پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرآت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ملائیشیا اور ایران کے قرا اور عالمی ججز نے پیر کے روز لاہور کا دورہ کیا۔
وفد نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا معائنہ کیا اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وفد کی قیادت چیف جج قاری سید صداقت علی (ہلالِ امتیاز) اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام 40واں قومی مقابلۂ حفظ و قرات کا آغاز
بادشاہی مسجد پہنچنے پر چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور مسجد کے چیف خطیب مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، آثارِ قدیمہ اور تبرکات کا دورہ کروایا۔
بعد ازاں وفد نے مزارِ اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور علامہ اقبالؒ کے کلام کی تلاوت بھی کی۔
بین الاقوامی وفد میں ملائیشیا کے فاتح قاری ایمن رضوان بن محمد رملان، دوسرے نمبر پر آنے والے ایران کے قاری عدنان مومن خامسے، ایران کے حج ڈاکٹر غلام رضا اصفہانی، کویت کے جج ڈاکٹر شیخ حمد اسنان، ڈی جی مذہبی امور حافظ عبد القدوس، قاری محمد وجاہت رضا، سیکشن افسر رانا مجاہد، اعجاز میمن، پروٹوکول افسر عبد السمیع لاکھو، حامد ڈار اور دیگر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی مقابلہ حسن قرآت کے شرکا کے اعزاز میں سینٹر طلحہ محمود کا عشائیہ
وفد نے لاہور کے تاریخی ورثے اور مذہبی مقامات کے دورے کو ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بادشاہی مسجد قرات لاہور مزار اقبال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بادشاہی مسجد قرات لاہور مزار اقبال بادشاہی مسجد
پڑھیں:
محمد وسیم نے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا‘ فتح آرمی کے شہداء کے نام
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو ہرا کر اعزاز کا دفاع کر لیا۔ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل کی فائٹ 12راؤنڈز تک جاری رہی۔ امپائر نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔ محمد وسیم نے جیت پاکستانی آرمی کے شہداء کے نام کردی۔پاکستانی اور تھائی باکسر کے درمیان فائنل میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، محمد وسیم نے فائٹ کے دوران آخر تک اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا اور حریف کے حملوں کو چابکدستی سے ناکام بنایا۔ محمد وسیم نے کہا کہ ٹائٹل جیتنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ باکسنگ دیکھنے کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان آرمی، پنجاب حکومت کا بے حد مشکور ہوں جن کی وجہ سے یہ اعزاز میرے حصے میں آیا۔ اپنے ملک سے پیار ہے، پاکستان زندہ باد۔