2025-07-25@22:33:45 GMT
تلاش کی گنتی: 179
«فیک نیوز»:
فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو فیک کوریئر سروسز کے پیغامات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا...
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے بیٹی کو بھی لیکر آئیں، سیاست کے نام پر فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی والے اس وقت ویلے ہیں انہوں نے کوئی نہ کوئی بات تو گھڑنی ہے، پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاک بھارت جنگ میں بھی فساد، اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور کی کوئی بھی آڈٹ رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان اور چین نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف مشترکہ نشریاتی منصوبوں اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ جمعرات کو بیجنگ میں پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کی نائب سربراہ اور نیشنل ریڈیو و ٹیلی ویڑن ایڈمنسٹریشن (این آر ٹی ای) کی وزیر اور پارٹی سیکریٹری کاؤ شومین کے درمیان ملاقات میں ہوا۔دونوں رہنماؤں نے جعلی خبروں کے خلاف مشترکہ بیانیے پر اتفاق کیا اور تکنیکی تربیت اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے میڈیا میں جاری شراکت داری کو باہمی اعتماد...
سٹی42: داخلی سیاست میں اور انڈیا سے باہر اپنے برباد امیج کو بحال کرنے کی بچگانہ کوشش میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حقائق کو توڑ مروڑ کر نیا فیک نیریٹر بنانے کی بچگانہ کوشش کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کی رات پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنے کی تیاری کر چکا تھا، خوش قسمتی سے امریکہ کے نائب صدر نے جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا۔ جے شنکر نے پورس کا ہاتھی بن کر اپنے "اب تک دوست" صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پبلک بیانات کو ہی جھٹلا دیا سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن...
ٰلاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کے لئے پہلی مرتبہ خصوصی اقدامات، نیا سسٹم نافذ اور سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازعہ مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازعہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیک نیوز واچ ڈاگ ’’وائٹ پیپر‘‘ نے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج محض ڈرامہ تھی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر نے بھارتی خلائی مشن پر سوالات اٹھا دیے۔وائٹ پیپر کے مطابق چندرایان 3 کے ’’لائیو‘‘دکھائے گئے مناظر درحقیقت کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس پر مشتمل تھے۔ اسرو کا ’’کمانڈ سینٹر‘‘ ٹی وی پر دکھائے جانے والے چندرایان3 کے مناظر میں ایک اسٹیج شدہ ماحول پیش کرتا رہا، اسرو نے چاند کی جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ کیا جبکہ لینڈنگ پوائنٹ اصل قطب سے630 کلومیٹر دور واقع تھا۔...
بھارت کے خلائی مشن ’چندرایان-3‘ اور اسرو کی ساکھ کو شدید دھچکا، فیک نیوز پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فیک نیوز واچ ڈاگ نے ایک 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی قومی اور سوشل میڈیا پر چندرایان-3 کی کوریج ایک منظم ڈرامہ تھی، جس میں مصنوعی گرافکس، جعلی ویڈیوز اور اسٹیج شدہ کمانڈ سینٹرز کا سہارا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری فیک نیوز واچ ڈاگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خلائی ادارہ اسرو کی جانب سے چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کا...
فیک نیوز واچ ڈاگ ’’وائٹ پیپر‘‘ نے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج محض ڈرامہ تھی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کے 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر نے بھارتی خلائی مشن پر سوالات اٹھا دیے۔ وائٹ پیپر کے مطابق چندرایان 3 کے ’’لائیو‘‘ دکھائے گئے مناظر درحقیقت کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس پر مشتمل تھے۔ اسرو کا ’’کمانڈ سینٹر‘‘ ٹی وی پر دکھائے جانے والے چندرایان-3 کے مناظر میں ایک اسٹیج شدہ ماحول پیش کرتا رہا، اسرو نے چاند کی جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ کیا جبکہ لینڈنگ پوائنٹ اصل قطب سے 630 کلومیٹر دور واقع تھا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارتی خلائی مشن کی حقیقت، فیک نیوز واچ ڈاگ کی چشم کشا ء رپورٹ منظرعام پر آگئی فیک نیوز واچ ڈاگ”وائٹ پیپر ” نے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیابھارتی قومی و سوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج محض ڈرامہ تھی، فیک نیوز واچ ڈاگ کے 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر نے بھارتی خلائی مشن پر سوالات اٹھا دیئے چندرایان 3 کے “لائیو” دکھائے گئے مناظر درحقیقت کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس پر مشتمل تھے، اسرو کا “کمانڈ سینٹر” ٹی وی پر دکھائے جانے والے چندرایان-3 کے مناظر میں ایک اسٹیج شدہ ماحول پیش کرتا رہا فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق اسرو نے چاند کی جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران پر امریکی حملے کے بعد فیک نیوز مہم تیز، پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی حملے کے بعد فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے امریکا کو ایئرسپس فراہمی کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایران پر امریکی یا اسرائیلی حملوں میں پاکستان کی فضائی، زمینی یا بحری حدود کا کوئی استعمال نہیں کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 21 اور 22 جون کی شب ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے باقاعدہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ”@rkmtimes“ نامی ہینڈل نے اپنی...
ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوز اور پروپیگینڈامہم شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز ایران پر امریکی حملے میں معاونت سے متعلق سوشل میڈیا پر پاکستان مخالفت فیک نیوز اور پراپیگینڈا شروع ہوگیا۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے پاکستانی حدود الزام کی۔ امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف فیک نیوز اور پراپیگنڈا مہم شروع کردی گئی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی طرف...
اسلام آباد (صغیر چوہدری ) ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈےکے اصل حقائق سامنے آگئے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ہندوتوا اور یہود نے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیاباوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی اس منظم اور جارحانہ مہم کا میدان جنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں، پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا فیک اکاؤنٹس سرفہرست ہیں، ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں اسرائیل پر جوہری حملہ ایران کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی اور فضائی حمایت دینا شامل ہیںاس کے ساتھ ساتھ یہ پروپیگنڈا بھی کیا گیا کہ پاک ایران سرحد پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا جوہری اور میزائل سسٹم پاکستان کی حفاظت کے لیے ہے، کسی بھی طرح کی جعلی خبروں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان اسحاق ڈار نے حالیہ بیانات میں قومی دفاع، سفارتی روابط اور میڈیا میں گمراہ کن معلومات سے متعلق کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل سسٹم کسی بیرونی جارحیت یا خطے میں غیر یقینی صورتحال سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ مکمل طور پر ملک کے تحفظ اور دفاع کی خاطر ہے۔اسحاق ڈار نے زور دے کر کہا...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ۔ فوٹو فائل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پر پاکستان کی وزارت خارجہ سے متعلق ایک فیک نیوز گھڑی گئی تھی۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ایران سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، اے آئی جنریٹڈ امیج بنایا گیا، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، فیک نیوز والی چیزوں کو کلیئر کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے، اسرائیل میں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہے، اگر نیتن یاہو کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک وڈیوز کا بازار گرم ہوگیا جس میں بھارتی میڈیا حسبِ روایت اپنا بھرپور کردار ادا کر نے لگا ۔ایسی ہی ایک جھوٹی خبر اور اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو زیرِ گردش ہے، جسے ایک ایرانی عہدیدار سے منسوب کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر نیوکلیئر بم سے حملہ کیا تو جواب میں پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر بم گرائے گا تاہم پاکستانی وزارت اطلاعات کے ذرائع نے واضح کیا کہ ایسی...
ایران پرحملے کے بعدہندوتوا اور یہود کی سازش، پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ہندوتوا اور یہود نے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی اس منظم اور جارحانہ مہم کا میدان جنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں، پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا فیک اکاونٹس سرفہرست ہیں۔ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں اسرائیل پر جوہری حملہ ایران کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی اور فضائی حمایت دینا شامل ہیں۔ذرائع نے کہا کہ اس کے...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق فیک نیوز کی بھرمار ہے اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایران نے پہلے حملے کے بعد کہا کہ اسرائیل اگر دوبارہ حملہ نہیں کرتا تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، ہم نے ایران کی بات آگے ممالک سے کی، اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران مذاکرات پر تیار ہے، ہم نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات میں سہولت کاری کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، ایران و اسرائیل کے درمیان بھی جلد معاہدہ ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا...
— فائل فوٹو ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک وڈیوز کا بازار گرم ہے، جس میں بھارتی میڈیا حسبِ روایت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ایسی ہی ایک جھوٹی خبر اور اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو زیرِ گردش ہے، جسے ایک ایرانی عہدیدار سے منسوب کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر نیوکلیئر بم سے حملہ کیا تو جواب میں پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر بم گرائے گا۔ اسکرین شاٹ تاہم پاکستانی وزارت اطلاعات کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسی تمام زیرِ گردش خبریں...
ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ہندوتوا اور یہود نے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی اس منظم اور جارحانہ مہم کا میدان جنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں، پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا فیک اکاؤنٹس سرفہرست ہیں۔ ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں اسرائیل پر جوہری حملہ ایران کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی اور فضائی حمایت دینا شامل ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہ پروپیگنڈا بھی کیا گیا کہ پاک ایران سرحد پر ممکنہ ایرانی میزائل حملوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کو تعینات کیا...
—فائل فوٹو ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے، 16 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایران اسرائیل جنگ پر پاکستان سے منسوب بیان فیک نیوز نکلاپاکستان نے ایرانی جھنڈے اور پاکستانی پرچم کی تصویر کے ساتھ جاری بیان کو فیک نیوز قرار دے دیا۔ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد سے نجف کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ جدہ، دبئی، بحرین، راس الخیمہ سے اسلام آباد کی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
—فائل فوٹو پاکستان نے ایرانی جھنڈے اور پاکستانی پرچم کی تصویر کے ساتھ جاری بیان کو فیک نیوز قرار دے دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان سے منسوب ایران اور اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا بیان جعلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے منسوب ایران کی حمایت جوہری ردِعمل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے امریکا کو اسرائیل کے خلاف ردِعمل سے آگاہ کرنے کا بیان بھی بے بنیاد ہے۔ذرائع کے مطابق جعلی بیان میں پاکستانی فوج کے ایران کے ساتھ جنگ میں شمولیت کی بات بھی غلط ہے۔
بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے “دوردرشن” نے ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعے کے طور پر پیش کر دیا۔اکتوبر دوہزارچوبیس کی ویڈیو کو نیا واقعہ بنا کر نشر کیا گیا تاکہ اسرائیل کی حمایت میں فیک بیانیہ دیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی اس گمراہ کن رپورٹنگ پر معروف بھارتی مفکر سندیپ منودھنے نے شدید تنقید کی۔سندیپ منودھنے کا کہنا تھا کہ یہ وہی سرکاری ادارہ ہے جو عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران بھارت کا دوست ملک ہے، جہاں بھارت نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ایسے حساس موقع پر جھوٹی ویڈیو نشر کرنا غیرذمہ دارانہ صحافت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جھوٹے پروپیگنڈے سے...
نیو دہلی: ایران پر اسرائیلی جارحیت پر بھارتی سرکاری میڈیا "دور درشن" گمراہ کن رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں کرنے لگا اور اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیوز نشر کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی سرکاری چینل دور درشن نے ایران پر اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیو نشر کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے جہاں دور درشن نے اکتوبر 2024 کی پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعہ بنا کر پیش کر دیا۔ دور درشن کی نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ: "اسرائیلی حملے سے ایران کانپ اٹھا"، بھارتی عوام کے ٹیکس سے چلنے والا میڈیا عالمی سطح پر بھارت کو شرمندہ کر رہا ہے، اسی لیے معروف بھارتی...
برطانیہ میں نئی تحقیق میں انسانی فضلات پر مبنی کیپسولز جنہیں poo pills کا نام دیا گیا ہے، کا استعمال مختلف طبی مسائل خصوصاً اینٹی بائیوٹک مزاحم انفیکشنز سے لڑنے میں کیا جا رہا ہے۔ یہ ایف ایم ٹی کیپسولز صحت مند عطیہ دہندگان کے فضلے میں زہریلے بیکٹیریا کو خشک کر کے تیار کیے جاتے ہیں تاکہ مریض کے آنتوں میں پہنچ کر نقصان دینے والے جراثیم کا مقابلہ کریں۔ لندن میں گائیز اینڈ سینٹ تھامس اسپتال کے محققین نے 41 مریضوں پر ایک کلینیکل ٹرائل کیا۔ نصف مریضوں کو تین دن مسلسل فضلات والے کیپسولز دیے گئے۔ ایک ماہ بعد ان مریضوں کی آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی اضافی تعداد پائی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کیپسولز انفیکشنز کو داخل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سالمونیلا وائرس کی وبا 7ریاستوں میں پھیل گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی وفاقی صحت کے حکام نے سات مغربی اور وسط مغربی امریکی ریاستوں میں سالمونیلا کے پھیلنے کی اطلاع دی ہے جہاں درجنوں افراد سالمونیلا سے ہیں۔ اس وبا کا تعلق نامیاتی بھورے انڈوں اور غیر پنجرے والے بھورے انڈوں سے ہے جو رواں سال فروری اور مئی کے درمیان اگست میں ایک ایگ کمپنی کے ذریعے تقسیم کیے گئے تھے،جن میں ممکنہ آلودگی کی وجہ سے متاثرہ مصنوعات کو ری کال کر لیاہے۔ امریکا کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے مطابق، ایریزونا، کیلیفورنیا، الینوائے، انڈیانا، نیبراسکا، نیو میکسیکو، نیواڈا، واشنگٹن اور وومنگ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک متنازع پوسٹ کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آفریدی کے نام سے ایک تصویر اور پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی تھی، جس میں مبینہ طور پر انہیں یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ “انڈیا کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔”پوسٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں۔تاہم شاہد آفریدی نے اس پوسٹ پر فوری ردعمل دیا اور اسے جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر مذکورہ...
سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے آنے والے مریضوں کے دباؤ اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی نے انفیکشن کنٹرول کے بنیادی اصولوں کو روند ڈالا ہے۔ سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے...
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کی ڈائریکٹر جنرل عائشہ منظور وٹو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور فیک نیوز کا پھیلا ئوصرف معاشرتی انتشار کا باعث نہیں بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ نوجوانوں کو سچ اور جھوٹ میں فرق سکھانے کے لیے میڈیا لٹریسی کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ڈی جی پیمرا نے یہ بات یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں’’سوشل میڈیا کا کردار اور غلط معلومات کا پھیلا ئو۔ ایک قومی چیلنج‘‘کے موضوع پرمنعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سیمینار میں طلبا، اساتذہ، میڈیا ماہرین، سول سوسائٹی اور جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شعبہ...
بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری، انڈین میڈیا کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 7؍مئی سے 10؍مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا، بھارتی...
فیک نیوز واچ ڈاگ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے، 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کے جھوٹ مکمل طور پر بے نقاب کیے گئے ہیں۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا، جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، اپنی فوج کی ہزیمت چھپانے کے لیے نئے ڈرامے شروع فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی...
نئی دہلی : پاکستان کا برسوں پرانا مؤقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا ہے اور بھارتی گودی میڈیا کی فیک نیوز اور پروپیگنڈے کا بھانڈا اب خود بھارتی عوام اور یوٹیوبرز پھوڑ رہے ہیں۔ پہلی بار تاریخ میں ایسا منظر دیکھنے کو ملا ہے کہ بھارتی میڈیا کی وہ چھترول ہو رہی ہے جو شاید دشمن بھی نہ کرے۔ سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی یوٹیوبرز نے اپنے ویڈیوز میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مین اسٹریم میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جھوٹے بیانیے گھڑے اور عوام کو گمراہ کیا۔ پاکستان پہلے ہی دنیا کو خبردار کرتا آیا ہے کہ بھارتی میڈیا صرف جھوٹ بیچنے والی فیکٹری ہے، اب خود بھارت کے...
اسلام آباد: فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا، بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس...
عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ کچھ دن قبل بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سیالکوٹ پر حملے کی یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے۔ فیکٹ چیک تحقیقات کے مطابق ویڈیو ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئرکی گئی۔ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا...
عرفان ملک: بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کا منہ توڑ جواب, سوشل میڈیا کےذریعےافواج اورپاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈاکیاجاتارہا، پروپیگنڈا اورجھوٹ پھیلانےوالے500سےزائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی۔ سائبر کرائم ایجنسی اورپولیس نےسائبرپٹرولنگ کےدوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سےبیرون ممالک سےآپریٹ ہوتےرہے۔ جعلی اکاؤنٹس سےآرٹیفیشل انٹیلی جنس سےبنائی گئیں فیک ویڈیوزاپلوڈہوئیں، فیک ویڈیوز کے ذریعے دشمن کے ایجنڈا کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی، اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے پولیس ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس ٹریس کیے گئے ۔
سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سے بیرون ممالک سے آپریٹ کئے جا رہے تھے، ان جعلی اکاؤنٹس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی فیک ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کی جانب اے منہ توڑ جواب دینے پر سوشل میڈیا کے ذریعے افواج اور پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلانے والے 500 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔ سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پانچ بھارتی طیاروں اور 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرا کر روایتی جنگ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے پانچ جنگی طیارے اور اب تک بھارت کے 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرانا پاکستان کی فضائی صلاحیتوں اور فوجی برتری کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہمارا قانونی، اخلاقی اور ریاستی حق ہے۔ پاکستان نے اپنا یہ حق ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا ہے اور کرے گا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بہت سی ایسی ویڈیوز اور تصویریں دیکھی گئیں جن دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ پاکستان بھارت کے درمیان تازہ ترین حملوں کی ہیں لیکن بعد میں آزاد ذرائع نے تصدیق کی کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ ممکنہ جنگ کے پیش نظر لاہور ائیر پورٹ کو خالی کروا لیا گیا ہے بعد میں معلوم ہوا کہ یہ بات درست نہیں۔ سال دو ہزار چوبیس فیک نیوز کا پاکستان جعلی خبروں کو پھیلنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ اسی طرح کسی نے ایک جعلی سرکاری نوٹیفیکیشن بنا...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف نیوز چینل “آج تک” نے گزشتہ روز نشر کی گئی جعلی خبروں پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ چینل نے ان جھوٹی خبروں کو “ادھوری رپورٹنگ” کا نام دیا اور اپنی غلطی تسلیم کی، تاہم یہ معذرت کئی سوالات کو جنم دے گئی ہے۔ نیوز کاسٹر نے لائیو نشریات کے دوران کہا کہ گزشتہ روز ایک مشکل گھڑی تھی، ہم نے پوری کوشش کی کہ حقائق پر مبنی اطلاعات آپ تک پہنچائیں، لیکن کچھ ادھوری رپورٹس آن ایئر ہو گئیں، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ یہ معذرت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینل کے کئی سینئر اینکرز خود گمراہ کن اور پرانی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر...
فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بروقت درست خبر سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہوسکے گی۔ وزیراعلی کے احکامات پر سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل فنڈز کا قیام لانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے انٹرنل...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ— فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیک نیوز بھارتی حکومت کی گھبراہٹ، ناکامی اور بدحواسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے عسکری محاذ پر اشتعال انگیزی کی، بھارت نے اپنے عوام کو گمراہ کرنے کےلیے پروپیگنڈا مہم شروع کی۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر فیک نیوز سے ایک جھوٹا بیانیہ گھڑا جارہا ہے، پاکستان نے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بھرپور طریقے سے بےنقاب کیا۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5 شہری شہید، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیابھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں پاکستانی شو بز سٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کرنے کے بعد جہاں بھارت کی جانب سے فیک نیوز کی بھرمار کی جا رہی ہے وہیں کئی سپر سٹار اداکاروں کے فیک اکاونٹس بھی منطر عام پر آرہے ہیں۔ جس کی ایک مثال پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر بھی ہیں جن کے بارے میں ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لئے ایک نیا انسٹاگرام اکاونٹ بنا لیا ہے۔ مگر پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے اصل اکاونٹ پر اسٹوری شیئر کر دی۔ جس مین ہانیہ عامر نے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈ یا کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی پاکستانی حکام تردید کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیانے گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے امرتسر اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں دی تھیں جس کا مقصد کشمیریوں اور سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا ۔ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی پاکستانی عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھارتی میڈیا کے کسی بھی فریب کانشانہ نہ بنیں ۔اب بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے...
بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور جعلی ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں حملے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع اسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجھستان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک...
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد ناکام، جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس سے قبل امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی،...
بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیں ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے، ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...

انڈین میڈٰیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب
بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور اس نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے۔ پہلے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر فیک نیوز کا سہارا لے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں میزائل داغا ہے، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور ان کے لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد بھارتی میڈیا شدید بدحواسی کا شکار ہو چکا ہے۔ اپنی حکومت اور افواج کی ناکامی اور ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا ایک نیا ڈرامہ رچا رہا ہے۔...
کراچی میں گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. طبی ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ پانی کی کمی اور پسینے کے باعث گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں مریض کمر کے نچلے حصے کے دونوں جانب درد، پیشاب میں جلن اور کمی،خون، پیپ اور بخار کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔ کراچی میں جاری گرم و مرطوب موسم کے باعث گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے کم استعمال، پسینے کے زیادہ اخراج اور جسم میں نمکیات کے جمع ہونے سے شہریوں کے گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ جناح اسپتال کراچی کی ماہر امراض گردہ (یورولوجسٹ)...
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے سرجیوار گاؤں میں امریکی نیوز چینل سی این این کے سینئر ایڈیٹر اور بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ 24 اپریل 2025 کو بھارتی فوج کے مبینہ فیک انکاونٹر میں شہید کیے گئے محمد فاروق اور محمد دین کے خاندان سے ملاقات کے لیے تھا۔ ذرائع کے مطابق نک رابرٹسن نے شہداء کے لواحقین سے تفصیلی انٹرویوز کیے، جنہوں نے بھارتی فوج کے ظلم کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کیں۔ متاثرہ خاندانوں نے سی این این کے ذریعے عالمی برادری سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی اور واقعے کی اصل صورتحال...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا...
بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری...
بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں، ان افراد کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں رکھے گئے ان افراد کو مارنے کے بعد انہیں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی جس کے بعد بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد...
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی، جبراً حراست میں ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں میں رکھے جانے والے ان افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں...
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے...

میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی مفادات کے حوالہ سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تک حقائق پہنچانے کی جد و جہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے ، میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔...
جھوٹی خبروں پر تحقیق کرنے والے غیر سرکاری ادارے نے پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کے جھوٹوں کا پردہ چاک کر دیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جعلی، من گھڑت اور خطرناک خبریں زیر گردش ہیں۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 31 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں انتہائی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ نازک ترین حالات میں بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ منفی رپورٹنگ صحافتی اقدار کے قتل عام کے مترادف قرار دی گئی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کی ایک منظم مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت حملہ آوروں کا تعلق پاکستان آرمی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ...
بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز سری نگر(سب نیوز )بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دو بے گناہوں کو دن دیہاڑے شہید کردیا۔ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دیہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاونٹر کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکانٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے...
بھارتی فوج "فیک انکاؤنٹرز" کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دو بے گناہوں کو دن دیہاڑے شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دیہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں...
بارہ ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) 12ہزار افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کیے۔ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جب کہ گجرات، گوجرانوالہ اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ میں...
12 ہزار افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کیے۔ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جب کہ گجرات، گوجرانوالہ اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ میں 2023 سسٹم میں بڑی مداخلت ہوئی تھی جس پر جے آئی ٹی بنی اورپھر سسٹم سکیورٹی بہتر ہوئی۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ...
ایف آئی اے سائبر کرائم کے سب انسپکٹر سید وقار رضوی نے تصدیق کی کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر آئی ٹی کی جانب سے دو الگ الگ شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیو کا تازہ ترین ہدف بن گئیں۔ یہ ویڈیو ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں کوک اسٹوڈیو میں کام کرنے کے لیے مشہور ہنزہ کی معروف گلوکارہ نوریما ریحان کی نقالی کی گئی تھی۔ 20 اپریل کو پوسٹ کی گئی، ویڈیو کو بدھ کو اتارے جانے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر کمیٹی میں بحث ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک...
وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا۔خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اقدامات پر بحث ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و...
(pelvic Inflammatory Disease) ڈاکٹر صاحب مجھے گندا پانی آتا ہے، بہت تنگ ہوں۔ یہ جملہ گوکہ نامکمل ہے کیوں کہ سیاق و سباق کے بغیر ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جب بھی بولا جاتا ہے، کہنے والی اور سننے والی دونوں سمجھ جاتی ہیں کہ اس کے معنی کیا ہیں؟ حالانکہ آپ دیکھیے کہ یہ بات نہیں بتائی گئی کہ گندا پانی کہاں سے آتا ہے اور اس سے مراد کیا ہے؟ خواتین کی گندے پانی سے مراد vaginal discharge ہے جسے عرف عام میں لیکوریا بھی کہا جاتا ہے لیکن ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ نارمل لیکوریا گندا پانی نہیں ہوتا۔ ابھی تک ہم نے بیمار ویجائنا کی بات کی جسے ویجینائٹس کہتے ہیں، لیکن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اپریل 2025ء) یہ ادارہ اب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ کی جگہ لے گا اور پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2025 کے تحت کام کرے گا۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ این سی سی آئی اے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو گا اور ملک بھر میں ضلعی سطح پر ’’سائبر تھانے‘‘ قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی رسائی آسان بنائی جا سکے۔ پاکستان میں بڑھتے سائبر کرائمز، زیادہ شرح مالیاتی جرائم کی پیکا ایکٹ کتنا صحیح کتنا غلط؟ پولیس سروس آف پاکستانکے ایک اچھی شہرت کے حامل افسر وقار الدین سید کو اس نئے ادارے کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ’’میری تصاویر وائرل...
سنہ 2022 میں دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ بچے اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحم انفیکشنز کے نتیجے میں جان کی بازی ہارگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات میں کمی کا ’کینگرو مامتا‘ منصوبہ ہے کیا؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بچوں کی صحت کے 2 سرکردہ ماہرین کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں بچے اس مسئلے کا سب سے زیادہ شکار رہے۔ اینٹی مائکروبیل مزاحمت جسے AMR کے نام سے جانا جاتا ہے اس وقت نشوونما پاتا ہے جب انفیکشن کا سبب بننے والے جرثومے اس طرح تیار ہوتے ہیں کہ اینٹی بائیوٹک ادویات مزید کام نہیں کرتی ہیں۔ اس کی شناخت دنیا کی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز پر20 فیصد ہیلتھ ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ 2025-26 کے بجٹ میں سینکڑوں تیار شدہ اور انتہائی تیار شدہ خوراک اور مشروبات، جنہیں عام طور پر بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز کہا جاتا ہے۔(جاری ہے) ، پر 20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق بعض اشیا ء پر جہاں پہلے سے 20 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہے، آئندہ بجٹ میں اسے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ غیر صحت بخش مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے...
کچھ عرصہ قبل پاکستان کے آرمی چیف کی جانب سے ایک قومی تقریب میں قرآنِ مجید کی سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 6 کی تلاوت کرتے ہوئے قوم کو ایک بنیادی اصول یاد دلایا گیا: (اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاؤ)۔ یہ محض ایک مذہبی اقتباس نہیں تھا، بلکہ قومی شعور کو جھنجھوڑنے والی تنبیہ تھی۔ ایک ایسا لمحہ جو ظاہر کرتا ہے کہ جھوٹی خبروں اور غیر مصدقہ اطلاعات کا سیلاب ہمارے معاشرتی، قومی اور اخلاقی ڈھانچے کو کمزور کر رہا ہے۔ جب ایک ملک کا سب سے...
وہاڑی (نیوز ڈیسک) وہاڑی میں پولیس نے اداروں اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کے شہر ٹبہ سلطان پور میں اداروں اور وزیراعلی پنجاب کیخلاف غیراخلاقی اور فیک پوسٹ کے معاملے کی تحقیقات میں واٹس ایپ گروپوں میں غیر اخلاقی فیک ویڈیو شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت فیک پوسٹ شیئر کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ملزم اشفاق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ شیئرکرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبرسمیت ایڈمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہم ٹی وی نے حال ہی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے نام سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹ پر تحریک انصاف مخالف پروگرام نشر کیا، جس میں معروف صحافی اور حال ہی میں ایوارڈ حاصل کرنے والے مزمل سہروردی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ ٹوئٹ جعلی ثابت ہونے کے باوجود ہم ٹی وی نے بغیر کسی تحقیق یا تصدیق کے اس پر 15 منٹ طویل پروگرام نشر کیا، جس پر پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے رکن ڈاکٹر علی عمران نے سخت ردعمل دیا۔ ڈاکٹر علی عمران کا کہنا تھا کہ “پاکستانی صحافت کے زوال کی یہ داستان روز بروز مزید شرمناک ہوتی جا رہی ہے۔ جناب کو...
مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں کئی مشہور شخصیات کو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی جعلی ویڈیوز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، اور اب اس کی زد میں کم عمر اداکارہ عینا آصف بھی آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین...
مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں کئی مشہور شخصیات کو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی جعلی ویڈیوز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، اور اب اس کی زد میں کم عمر اداکارہ عینا آصف بھی آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آتے...
سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی اداکار فیروز خان سے ملتے جلتے ایک شخص کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر ’’ہینڈسم بوائے‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ چلانے والے اس شخص نے خود کو ’’شبیر احمد‘‘ بتایا ہے، جس کے چہرے کے خدوخال پاکستانی اداکار فیروز خان سے کافی حد تک ملتے جلتے نظر آرہے ہیں۔ ہینڈسم بوائے کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 21.4 ہزار فالوورز جبکہ 287.7 ہزار لائیک ہیں۔ فیروز خان کے جیسے دکھائی دینے والے شبیر احمد کی ایک ویڈیو پر 33.6 ملین ویوز بھی موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کی مشابہت کے باعث وائرل ہونے والے اس...
عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جو فلم میں ایک معمولی خامی یا کمی کو بھی برداشت نہیں کرتے اور ہمیشہ پرفیکٹ کام کرنے کے عادی ہیں۔ تاہم انسان تو خطا کا پتلا ہے اور کیسے ممکن ہے اس سے کوئی غلطی نہ ہو۔ فلم دنگل عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور بظاہر اس فلم میں کوئی معمولی سی بھی غلطی بھی نظر نہیں آئی تھی۔ تاہم اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم دنگل میں ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی تھی لیکن فلم بین اور تجزیہ کار بھی اسے پکڑ نہیں پائے تھے۔ عامر خان نے بتایا کہ تاہم لیجنڈری اداکار اور...
اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست اور حکومتی شخصیات کی فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں صادق آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ریاست، سرکاری شخصیات کو نقصان پہنچانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال کرتا تھا۔ ملزم نے حکومتی اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ...
بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنی ایک فلم میں فلمی سین کو پرفیکٹ بنانے کے لیے اپنی جان پر کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کیا تھا۔ بھارت کے مشہور ہدایت کار وکرم بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے ان کی فلم ’’غلام‘‘ کے ایک سنسنی خیز منظر کی شوٹنگ کے دوران اپنی جان ہتھیلی پر رکھ دی تھی۔ 1998 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رانی مکھرجی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے عامر خان نے ٹرین کے ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران موت کو بہت قریب سے دیکھا۔ وکرم بھٹ نے انکشاف کیا کہ یہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فیک اکاونٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم کے بچوں سے منسوب کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہمارے بچے اٹھائے گئے یہ قابل مذمت ہے، آپ نے قانون وآئین کا تماشا بنایا ہوا ہے، آج نوجوانوں کے ساتھ ضد لگا کربیٹھ گئے ہیں وہ آپ کو مان لیں، نوجوانوں کو اپنے حقوق کا پتا ہے، جن لوگوں نے بانی کا پیغام گھر گھر پہنچایا یہ وہی نوجوان تھے۔انہوں نے کہا کہ جو آپ کے ایجنڈے پر نہیں چلتا آپ اس...
MUMBAI: بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ انداز اپنا اپنا ٹو بنانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ہے اور اپنے مداحوں کو خوش خبری سنادی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بالی وڈ ہیرو عامر خان نے کہا کہ انداز اپنا اپنا ٹو تو ہم سب چاہیں گے کہ بنے اور راجی جی کو ہم نے کہا کہ اسکرپٹ پر کام کریں۔ عامر خان نے کہا کہ جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوتا ہے میں اور سلمان ضرور کام کرنا چاہیں گے اور میرے خیال میں شائقین بھی دیکھنا چاہیں گے۔ بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے...
11 مارچ کو بلوچستان کے علاقے مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے ٹرین کو یرغمال بنا لیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجے میں 33 حملہ اور مارے گئے جبکہ 21 مسافروں سمیت 4 فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی 2 روز تک چلنے والے اس واقعے میں کئی اقسام کی غیر مصدقہ خبریں بھی سوشل، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کی زینت بنی رہیں جبکہ بھارتی میڈیا...
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے اسلحہ لائسنس نہیں بنائے جا رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کچھ ایسی پروموشنز دیکھی گئیں جن سے یوں محسوس ہورہا تھا کہ بعض لوگ جعلی اسلحہ لائسنس کارڈ بنا رہے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کے اسلحہ لائسنس کی ویری فیکشن کے لیے کیو آر کوڈ متعارف کروایا جائے گا۔ جس کے پاس اسلحہ لائسنس ہوگا، اگر ادارے چیک کریں گے تو وہ کیو آر کوڈ سکین کریں گے تو اسلحہ لائسنس کی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ یہ بھی پڑھیےپنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لیے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت...
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے بعد ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے...
گوادر(نیوز ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا میں پروپیگنڈا شروع ہو گیا ہے، بھارتی اور امریکی اخباروں میں منظم مہم کے تحت ایک جیسی خبریں لگنے لگیں۔ تاہم نجی ٹی وی نے حقائق جاننے کے لیے گوادر ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل فیک نیوز بے نقاب کر دی، گوادر ایئرپورٹ پرایک ماہ کے دوران 42 پروازیں آپریٹ ہوئیں، اور ایک ہزار 537 مسافروں نے سفر کیا۔ پاک چین دوستی کا بڑا نشان، گوادر ایئرپورٹ کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کے دشمن پریشان ہو گئے ہیں، عالمی میڈیا میں پوری پلاننگ کے ساتھ پروپیگنڈا کمپین شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی اور امریکی خبر ایجنسیوں نے ہیڈلائنز تبدیل کی نہ اسکرپٹ ایڈٹ کرنے کی زحمت اٹھائی، ایک ہی خبر...
برطانیہ کے حکام لاسا بخار کے کسی بھی ممکنہ کیس کی جانچ کر رہے ہیں کیونکہ انگلینڈ کا دورہ کرنے والے ایک نائجیرین شہری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس انفیکشن میں مبتلا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خدشہ: چمگادڑ پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں، نئی تحقیق صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا اور مجموعی طور پر عوام کے لیے خطرہ بہت کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) کی جانب سے ابھی تک کسی سے بھی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ کچھ مغربی افریقی ممالک میں یہ بیماری عام ہے جہاں لوگ عام طور پر...
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ کوئی اور بیماری ہے۔ مشال یوسفزئی نے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردیپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما مشال یوسفزئی نےبشریٰ بی بی کی ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، ان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔بانی چیئرمین کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ اب افواہ چل رہی ہے...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہا ہے کہ عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ ان کے دماغ میں انفیکشن ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان صحت مند لگ رہے تھے، خوش بیٹھے تھے لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ باہر ہم کتنا پریشان تھے، ان کو تو نہیں پتا کہ باہر ان کی صحت کے بارے میں کس قسم کی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ...