فیک نیوز پر بھارتی چینل “آج تک” کی معافی، دوہرا معیار بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف نیوز چینل “آج تک” نے گزشتہ روز نشر کی گئی جعلی خبروں پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ چینل نے ان جھوٹی خبروں کو “ادھوری رپورٹنگ” کا نام دیا اور اپنی غلطی تسلیم کی، تاہم یہ معذرت کئی سوالات کو جنم دے گئی ہے۔
نیوز کاسٹر نے لائیو نشریات کے دوران کہا کہ گزشتہ روز ایک مشکل گھڑی تھی، ہم نے پوری کوشش کی کہ حقائق پر مبنی اطلاعات آپ تک پہنچائیں، لیکن کچھ ادھوری رپورٹس آن ایئر ہو گئیں، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔
یہ معذرت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینل کے کئی سینئر اینکرز خود گمراہ کن اور پرانی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔ حیران کن طور پر ان اینکرز سے کوئی بازپرس نہیں کی گئی، جبکہ دیگر نچلے درجے کے اینکرز سے عوامی سطح پر معذرت کروائی جا رہی ہے۔
میڈیا ماہرین اس صورتحال کو صحافتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور منظم پروپیگنڈے کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر ادارتی پالیسی سب کے لیے یکساں ہے تو سینئر اینکرز کو بھی جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔ اس سوال نے بھی جنم لیا ہے کہ آیا یہ معذرت محض عوامی دباؤ کم کرنے کے لیے ہے یا واقعی ادارتی احتساب کی کوشش؟ اگر فیک نیوز دانستہ پھیلائی گئی تو کیا یہ صحافت نہیں بلکہ پروپیگنڈا ہے؟
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی “آج تک” کی اس پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا یہ رویہ نہ صرف صحافتی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے بلکہ علاقائی امن کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
Misleading and old videos/images shared non-stop by Senior Anchors of Aaj Tak.
Nice no? pic.twitter.com/bPcOm2r5J6
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) May 9, 2025
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ، ایس ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کی ہدایت
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسر کے اہل خانہ نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں تاہم اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ انونے سود ٹریول ایک مشہور ٹریول انفلوئنسر تھے جن کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر تین لاکھ اسی ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز تھے۔ وہ اپنی خوبصورت ٹریول فوٹوگرافی، ڈرون شاٹس اور متاثر کن ویڈیو اسٹوری ٹیلنگ کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔
انہیں تین سال مسلسل فوربز انڈیا کی ’’ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز‘‘ فہرست میں شامل کیا جاچکا تھا۔