بھارت نے کراچی پورٹ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرکے حملے کی جھوٹی خبر دی، ترجمان کے پی ٹی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں بھی عوام اور میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، کراچی پورٹ بالکل محفوظ ہے۔
ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ بھارت نے کے پی ٹی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا اور ہیک کرنے کے بعد آفیشل اکاؤنٹ سے پورٹ کے بارے میں جھوٹی خبر دی۔
پوسٹ میں پاکستانی میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ براہ مہربانی، کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے پورٹ کی پبلک ریلیشن ٹیم سے اس کی تصدیق کروائیں۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری پہلے ہی جاری کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی پورٹ پوسٹ میں کے پی ٹی
پڑھیں:
وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد ڈی ایکٹیویٹ
امیج — فائلوزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔
وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دشمن نے ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد نامناسب پوسٹ کرکے بدنام کرنے کی سازش کی۔ تاہم وزارت اقتصادی امور اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی سازش ناکام بنادی گئی۔