آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارتی حکمرانوں کے ذہنوں پر سوار پاکستان کے خوف نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کروادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا۔
آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔
مزید پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے حملے کا خوف ستانے لگا، میچز منتقل کرنے پر غور
اس دوران پنجاب کنگز نے 10.
تقریباً 23,000 تماشائیوں والا اسٹیڈیم 80% بھرا ہوا تھا، جہاں سے سب کو باہر نکالا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارت نے آئی پی ایل کا میچ بہانہ بنا کر ختم کر دیا
اس موقع پر پنجاب کنگز کی چیئرلیڈر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شدید خوف میں مبتلا دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اچانک پورا اسٹیڈیم خالی کروایا گیا، سب چیخ رہے تھے! شاید میں ابھی تک صدمے میں ہوں، کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ رو کیوں نہیں رہی۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ بھارتی صحافی نے "جلتی آگ پر تیل" چھڑک دیا
دوسری جانب آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل کا کہنا ہے کہ لیگ کے حوالے سے حکومتی ہدایت کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت رافیل طیاروں تباہ ہوگئے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایل
پڑھیں:
تربت میں سڑک پر نصب آئی ای ڈی بم برآمد، گوگدان اور ڈنک کے درمیان روڈ بند
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوگدان اور ڈنک کے درمیان سڑک پر ایک نصب شدہ بم برآمد ہوا، جس کے بعد سڑک بند کر دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ایک آئی ای ڈی تھا جو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس کی برآمدگی سے ایک بڑے دھماکے کو روک لیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تعینات پولیس اور فرنٹیئر کور ایف سی کے اہلکاروں نے سائٹ کو گھیر لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم کی تلاشی اور اس کو ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی ایس کی ٹیم کام میں مصروف ہے جبکہ پورا علاقہ خالی کروا دیا گیا ہے، اس سلسلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جو سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کی عکاسی کرتا ہے۔
مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پولیس نے متبادل راستوں کا بندوبست کیا ہے اور ٹریفک کو ان راستوں سے ڈائریکٹ کیا جا رہا ہے۔
تربت پولیس اسٹیشن کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ یہ اقدام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اور بم کو ناکارہ بنانے کے بعد صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری ممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ تربت اور اس کے آس پاس کے علاقے، خاص طور پر گوگدان اور ڈنک بلوچستان میں حساس ترین زونز میں شمار ہوتے ہیں جہاں ماضی میں متعدد دہشت گردی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
اسی سال جنوری میں تربت کے جوساک علاقے میں ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا جبکہ فروری میں گوگدان کے قریب ایک حملے میں متعدد مزدور قتل ہوگئے تھے۔ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتیں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں سے کئی کی ذمہ داری کلعدم تنظیم بی ایل اے جیسے گروہوں نے قبول کی ہے۔
صوبائی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور براہ راست رابطہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک اشیاء کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ مزید واقعات روکے جا سکیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔