پاک بھارت کشیدگی ،امتحانات سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے باعث کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے لیول اور او لیول کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، مظفرآباد، میرپور میں 9 مئی کو ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔ کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نےامتحانات ملتوی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیمرج اور برٹش کونسل کی معاونت سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ہماری ترجیح طلبا اور اسٹاف کی سیکیورٹی ہے۔
پنجاب بھر میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2 روز کے لیے ملتوی کردیے گئے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پریکٹیکل بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی ہونے والے امتحانات اور پریکتیکل کا نیا شیڈول جلد جاری ہوگا۔
اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے بروز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہونے والے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد منظور
قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
متن میں یہ کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی معلومات دینے سے بلڈ بینکوں کو مریضوں کیلئے بروقت خون میسر کیا جا سکے گا۔ قرار دار کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ عوامی مفاد میں ظفروال بلڈ سوسائٹی نے یہ معاملہ شروع کیا ہے تاکہ اس کی اہمیت کو اُجاگر کیا جا سکے، یہ ایوان وفاقی حکومت اور نادرا سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلڈ گروپ کی معلومات کو شناختی کارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔