بھارت نے سندھ اور پنجاب میں اسرائیلی ساختہ جدید ڈرونز چھوڑ دیے، فورسز نے 25 کو مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت نے سندھ اور پنجاب میں اسرائیلی ساختہ جدید ڈرونز چھوڑ دیے، فورسز نے 25 کو مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی ( سب نیوز) افواجِ پاکستان نے اپنی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) کی صلاحیتوں سے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
یہ ڈرون حملے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کے بزدلانہ حملے کے بعد کیے جا رہے ہیں، جن میں بھارت کے 5 جدید طیارے، ڈرونز، متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں اور فوجی جانی نقصان بھی ہوا۔ اس شکست کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر حملے کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت کے یہ بزدلانہ اقدامات اس کی پریشانی اور گھبراہٹ کی علامت ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔
پاکستان کے مختلف علاقوں سے گرائے گئے ہیروپ ڈرونز کا ملبہ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، جو دشمن کے عزائم کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
افواجِ پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اس کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور: والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں، سائرن بج گئے لاہور: والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں، سائرن بج گئے پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاک فوج کا دندان شکن جواب: دشمن کے5 جدید طیارے، ڈرونز اور متعدد پوسٹیں تباہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا جنگی ترانہ ریلیز مسلح افواج پوری طرح چوکس، بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا: ترجمان پاک فوجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی ساختہ
پڑھیں:
پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 25 ہو گئی، ڈرون اسرائیلی ساختہ نکلے
راولپنڈی: پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے جانے والے 25 بھارتی ڈرونز اسرائیلی ساختہ نکلے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
بھارت کے 6 مئی کی شب بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ اور اس کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
Post Views: 3