پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کیے گئے ایک نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا گیا کہ لاہور اور سیالکوٹ فضائی حدود میں کچھ ائیر روٹس (ہوائی راستے)  آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملتان سے کراچی جانے والی ایک اور پی آئی اے پرواز کو بھی تاخیر کے باعث متبادل روٹ اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ متاثرہ پرواز کو 4 بج کر 15 منٹ پر لاہور میں لینڈ کرنا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جو دوپہر 12 بجے تک معطل رہیں گے۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا حتمی فیصلہ حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی سے اب تک 18 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ تازہ ترین صورتِ حال کے لئے  متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا محال، کراچی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر

لاہور ( نیوزڈیسک) سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا بھی محال ہوگیا، کراچی فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا، کولکتہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 250 کو چھو گیا،لاہور میں سموگ کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی، 182 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر چلا گیا۔

پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کر دیں، آلودگی پھیلانے والے مزید متعدد صنعتی یونٹس منہدم اور فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لیا گیا
  • لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی میں لینڈنگ
  • لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا
  • ایئرکرافٹ انجینئرز ہڑتال پر نہیں، فلائٹ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترجمان سیپ  
  • پی آئی اے اور سیپ کے تنازعے سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر
  • سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا محال، کراچی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر
  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
  • لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت
  • بھارت تاجکستان میں فضائی اڈے سے بے دخل، واحد غیر ملکی فوجی تنصیب چِھن گئی