وفاقی ملازمین کا احتجاج، جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس بند ہونے پر کام بند
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
سٹی42: وفاقی ملازمین نے جوڈیشل الاؤنس اور یوٹیلیٹی الاؤنس بند کیے جانے کے خلاف کام بند کر دیا۔
ملازمین عدالتوں سے باہر نکل کر بینر اٹھا کر نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دونوں الاؤنس بحال کیے جائیں۔
ملازمین نے کہا کہ تنخواہیں آدھی ہونے کی وجہ سے گھروں کے چولہے بند ہو گئے ہیں اور فوری طور پر مالی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے چھٹی اور اے سی آر نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا
سٹی42:پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا۔
اب تمام افسران اور ملازمین اپنی چھٹی کی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں گے، مینوئل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ صرف آن لائن اے سی آر کی بنیاد پر ہی پروموشن دی جائے گی۔ مینوئل اے سی آر جمع کرانے والوں کو ترقی کا اہل نہیں سمجھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی