اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
وقاص عظیم :آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن(اپٹما) نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید احتجاج کرتے ہوئےوزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے کپاس بحالی سے متعلق خط لکھا ہے-
خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت فوڈ سکیورٹی کے منٹس میں کاٹن سیس کی وصولی سے متعلق نائب وزیر اعظم کے احکامات کو شامل نہیں کیا گیا،نائب وزیر اعظم نےکاٹن سیس کی وصولی کے لیے رولز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پنجاب حکومت کے نئے پنشن رولز سے متعلق کیس کی سماعت,جواب طلب
خط میں کہا گیا پاکستان کاٹن بورڈ کے قیام کی تجویز کو منٹس میں شامل نہیں کیا گیا، پاکستان کاٹن بورڈ میں نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی-
خط میں کہا گیا ہے کہ منٹس میں کاٹن سیس کی وصولی کےطے شدہ فارمولے کو شامل نہیں کیا گیا،70 فیصد کاٹن سیس میں کپاس کی بحالی کے لیے تحقیق و ترقی پر خرچ کرنے کی سفارش کی گئی تھی اور 30 فیصد کاٹن سیس انتظامی امور پرخرچ کیے جانے کی تجویز دی گئی تھی
فیصل آباد : ای چالان کا باقاعدہ آغاز
ایف بی آر کے ذریعے کاٹن سیس کی وصولی پر اتفاق رائے ہوا تھا، نائب وزیر اعظم نے100 روپے فی گانٹھ کےحساب سے کاٹن سیس کی وصولی کا حکم دیا تھا ،وزارت فوڈ سکیورٹی نے ان احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپٹما نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وزارت فوڈ سکیورٹی کےجاری کیے گئے منٹس واپس کیے جائیں اور نظرثانی شدہ منٹس جاری کیے جائیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزارت فوڈ سکیورٹی کے
پڑھیں:
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
سٹی42: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے مقدمے میں مبینہ رشوت لینے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے سات افسران نے استعفے دے دیے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی این سی سی آئی اے نے یہ استعفے وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دیے ہیں، جن کی منظوری وزارت دے گی۔
ذرائع کے مطابق آٹھ افسران کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ استعفیٰ دینے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈی ڈی زوار احمد، اے ڈی مجتبیٰ ظفر، شعیب ریاض، محمد عثمان، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور علی رضا شامل ہیں۔
اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا
رپورٹس کے مطابق ڈی ڈی ایاز خان تاحال مفرور ہیں۔ افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے مقدمے میں مبینہ طور پر رشوت لی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔