اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار خصوصی)نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو پاکستان کی پہلی گوگل کروم بْک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا اور اسے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جس سے ڈیجیٹل آلات کی رسائی عام شہریوں کے لیے مزید آسان ہو جائے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم ایک تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جب ہم گوگل اور پاکستان کے درمیان بیش قیمت شراکت داری کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے اس اقدام کو ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کا ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کروم بْک کی مقامی اسمبلی سے ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی خاص طور پر تعلیمی شعبے میں سستی اور جامع ہو جائے گی۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسمبلی لائن کے قیام کی بڑی اقتصادی اہمیت ہے، کیوں کہ یہ روزگار کے مواقع، سپلائی چین کی ترقی اور مستقبل کی ٹیکنالوجی برآمدات کی بنیاد رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت گوگل اور پاکستان ملک بھر میں ایک لاکھ (ایک لاکھ) ڈیولپرز کی تربیت کے لیے تعاون کریں گے اور گیمنگ اور اسٹارٹ اَپ صنعتوں کے لیے خصوصی پروگرامز تیار کیے جائیں گے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم مل کر مقامی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی حل بھی متعارف کرائیں گے، جیسے پبلک سیفٹی کے لیے اینڈرائیڈ سروسز، اور ایک لاکھ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ پاکستانیوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل تربیت اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مہارتیں حاصل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنا صرف علامتی نہیں بلکہ قومی فخر کا لمحہ اور پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اقدام ڈیجیٹل معیشت، اختراعی نظام اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ایک اسٹریٹجک سنگِ میل ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ گوگل کی مقامی موجودگی سے وہ پاکستان کے ڈیولپرز، اسٹارٹ اَپس اور کاروباری ماہرین کے زیادہ قریب آ جائے گا، جس سے براہِ راست تعاون، استعداد میں اضافہ اور عالمی پلیٹ فارمز تک بہتر رسائی ممکن ہوگی۔ اسلام آباد سے خبر نگار خصوصی کے مطابق اسحاق ڈار نے ڈسکوز کی نجکاری کی سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری نجکاری نے کمیٹی ڈسکوز کو نجکاری کے لیے تیار کرنے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلاول کو وزیراعظم بنانے کیلئے 27ویں ترمیم کا سودا کیا جا رہا ہے، ایاز لطیف پلیجو

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ قومی عوامی تحریک نے کہا کہ کرپٹ وزرا، ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹرز کے پاس سندھ کی ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں، صرف کرپشن کی اسکیمیں ہیں، اسی لیے سڑکیں خستہ حال ہیں اور نظام فراڈ پر چل رہا ہے، سندھ ملک کی معیشت کا مرکز ہے، اس کی تباہی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور معروف قانون دان ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو وہ سندھ سمیت پورے ملک پر حملہ سمجھتے ہیں, بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کے لیے 27ویں ترمیم کا سودا کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی نے 26ویں ترمیم منظور کرائی اور اب 27ویں ترمیم بھی منظور کرانے جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل مویا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم ختم کرکے صوبوں سے اختیارات اور وسائل چھینے جا رہے ہیں، لیکن پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کو سندھ کا بٹوارہ کرنے نہیں دیا جائے گا، سندھ ہمارا تاریخی وطن ہے اور پاکستان کا بانی صوبہ ہے، 27ویں ترمیم کے ذریعے سندھ کی وحدت پر کوئی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، پیپلز پارٹی اقتدار کی لالچ میں سندھ کو توڑنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں نے عوامی دولت پر ڈاکے ڈالے ہیں، کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے، کرپشن میں ملوث چیئرمینوں اور افسران کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار اقتدار میں آنے والے کرپٹ وزرا، ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹرز کے پاس سندھ کی ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں، صرف کرپشن کی اسکیمیں ہیں، اسی لیے سڑکیں خستہ حال ہیں اور نظام فراڈ پر چل رہا ہے، سندھ ملک کی معیشت کا مرکز ہے، اس کی تباہی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کرلیا گیا ہے، جرائم پیشہ افراد اور سرداروں کو حکومت کا سہارا حاصل ہے، عوام سندھ کے پانی اور وسائل کی حفاظت ہر قیمت پر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت 27ویں آئینی ترمیم ضرور لائے گی پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے، نائب وزیراعظم
  • گوگل اور حکومتِ پاکستان کا شراکت داری معاہدہ، 2026 تک 5 لاکھ کروم بُک ڈیوائسز تیار کرنے کا ہدف
  • بلاول کو وزیراعظم بنانے کیلئے 27ویں ترمیم کا سودا کیا جا رہا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  •  گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی:نائب وزیر اعطم
  • گوگل کروم نے یوزرز کیلئے انتہائی مفید فیچر شامل کردیا، براؤزنگ مزید آسان
  • حکومت عدالتی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے آئینی ترمیم پر غور کر رہی ہے، عطا اللہ تارڑ
  • پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے