احتجاج کرنیوالے جی سی یونیورسٹی کےملازمین نوکری سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
سٹی42: احتجاج کرنیوالے جی سی یونیورسٹی کےملازمین نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں جی سی یونیورسٹی کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار، جن میں خالق حسین سمیت دیگر شامل ہیں، اُن کا مؤقف ہے کہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر انہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے نوکری سے برطرف کیا اور عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بحال نہیں کیا جا رہا جو واضح طور پر توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری اور رجسٹرار جی سی یونیورسٹی کو لاہور ہائیکورٹ پیش ہونے کا حکم دیا اور آئندہ سماعت پر افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی کہا۔
عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں آئندہ سماعت پر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ درخواست گزار کی استدعا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 جی سی یونیورسٹی کے خلاف
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔