WE News:
2026-07-24@05:40:18 GMT

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا چوتھا مرحلہ باقاعدہ شروع کردیا گیا ہے، جس کا افتتاح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبہ، اساتذہ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ مستحق طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر جدید ترین لیپ ٹاپ مفت فراہم کیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کی، جنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نوجوان نسل کی بااختیاری اور تعلیم کے فروغ کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں بڑا اسکینڈل، 1011 لیپ ٹاپ غائب ہوگئے

رانا مشہود احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور انہیں ڈیجیٹل تعلیم سے جوڑ کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ اسکیم نہ صرف تعلیمی میدان میں مددگار ہوگی بلکہ روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نگرانی میں چلنے والی یہ اسکیم ڈیجیٹل ڈیوائیڈ ختم کرنے اور طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی دلانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

تقریب کے دوران کئی طلبہ کو علامتی طور پر لیپ ٹاپ دیے گئے، جب کہ ملک بھر میں تقسیم کا عمل بھی آج سے شروع ہو گیا ہے۔ میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے اور طلبہ اپنی اہلیت pmyp.

gov.pk یا pmlaptop.hec.gov.pk پر چیک کر سکتے ہیں۔

رانا مشہود احمد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ’لِوِل اپ! کیا تم تیار ہو؟ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم واپس آگئی ہے، اور اس بار بھی بڑے پیمانے پر! اس چوتھے مرحلے میں، پاکستان بھر کے ایک لاکھ شاندار طلبہ کو نئے لیپ ٹاپ کے ذریعے ان کا مستقبل روشن کرنے کا موقع ملے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ایک اور لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا

انہوں نے پیغام کے ساتھ ’لِوِل اپ! کیا تم تیار ہو؟‘ کا نعرہ بھی دیا، اور نوجوانوں کو علم، ٹیکنالوجی اور محنت کے ذریعے اپنی تقدیر خود بنانے کی ترغیب دی۔

رانا مشہود نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں ووکیشنل ٹریننگ اور انٹرپرینیورشپ پروگرامز سمیت مزید اسکیمز کا اعلان کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو عملی میدان میں زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوان نسل کو عالمی چیلنجز کے مقابلے کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

2025 اسلام اباد پرائم منسٹر یوتھ اسکیم لیپ ٹاپ اسکیم وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد پرائم منسٹر یوتھ اسکیم لیپ ٹاپ اسکیم وزیراعظم شہباز شریف پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم رانا مشہود طلبہ کو کے لیے

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا