خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب، پی ٹی آئی کی حمایت نمایاں
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔خرم ذیشان نے مجموعی طور پر کاسٹ کیے گئے 137 ووٹوں میں سے 91 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی. حزب اختلاف کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی 45 ووٹ حاصل کر سکے جب کہ ایک ووٹ مسترد اور 8 ممبران اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں جنرل نشست کے لیے 3 امیدوار میدان میں تھے، یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار عرفان سلیم، جو انتخابی فہرست میں شامل ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
فائل فوٹوخیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
اس حوالے سے پولنگ خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہورہی ہے جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل ہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔