data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے خرم ذیشان کامیاب ہوگئے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔

ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل تھے۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب، پی ٹی آئی کی حمایت نمایاں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔خرم ذیشان نے مجموعی طور پر کاسٹ کیے گئے 137 ووٹوں میں سے 91 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی. حزب اختلاف کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی 45 ووٹ حاصل کر سکے جب کہ ایک ووٹ مسترد اور 8 ممبران اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں جنرل نشست کے لیے 3 امیدوار میدان میں تھے، یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار عرفان سلیم، جو انتخابی فہرست میں شامل ہیں. انہوں نے خرم ذیشان کے کورنگ امیدوار کے طور پر حصہ لیا. ووٹنگ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر شام 4 بجے تک جاری رہی۔صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیے۔خیبرپختونخوا کے کُل 145 ارکانِ اسمبلی سینیٹ کی اس نشست کے لیے ووٹ دینے کے اہل ہیں، جبکہ کامیابی کے لیے کم از کم 75 ووٹ درکار تھے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی اسمبلی پہنچ کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کہا کہ انشا اللہ چیئرمین عمران خان کے نامزد امیدوار خرم شہزاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔آزاد امیدوار عابد خان یوسفزئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار خان الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوگئے، گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ایک آئینی بینچ نے شبلی فراز کے وکیل کی آج کے ضمنی انتخاب کو روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔شبلی فراز نے اپنی نااہلی اور بطور سینیٹر ڈی نوٹی فکیشن کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔تاہم ہائی کورٹ نے اس ماہ کے اوائل میں انہیں اور 2 دیگر ارکانِ قومی اسمبلی کو کوئی ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا، اور الیکشن کمیشن کو خالی نشستیں پُر کرنے کی اجازت دی تھی۔عدالت نے شبلی فراز سے کہا تھا کہ وہ پہلے متعلقہ عدالت میں خود پیش ہوں، پھر ریلیف کی درخواست دیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
  • خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب، پی ٹی آئی کی حمایت نمایاں
  • سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار خرم ذیشان کامیاب قرار
  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارخرم ذیشان کامیاب
  • کے پی: سینیٹ ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان کامیاب
  • شبلی فراز کی خالی نشست پر ووٹنگ جاری، پی ٹی آئی میں اختلاف سامنے آگیا
  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا  
  • خیبر پختونخوا، شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا
  • پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ