وزیراعظم سے ممبر قومی اسمبلی میاں خان بگٹی کی ملاقات،حلقے کے امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے ملاقات کی۔
ممبر قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے وزیراعظم کو حلقے کے سیاسی امور سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی سعودی، ترک ہم منصوبوں سے غزہ، دیگر امور پر گفتگو
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں پاک-سعودی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دوسری طرف ترک وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال اور فلسطین میں دیرپا امن کے اقدامات پر بات چیت کی۔ ترک وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ترکیے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اجلاس میں 8 ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔