—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو بورگ برینڈے سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے موقع پر عالمی اقتصادی فورم کی قیادت کی درخواست پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم کے درمیان مضبوط روابط کو سراہا اور حکومت کی اقتصادی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ 18 ماہ میں بہتر میکرو اکنامک اشاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ استحکام، مالیاتی نظم و ضبط، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل تبدیلی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ برآمدات، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، نوجوان افرادی قوت اور آئی ٹی میں ترقی پر مرکوز ہے، پاکستان جنوبی ایشیاء، وسطی ایشیاء اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان روابط کے لیے ایک اہم پل ہے۔

اس موقع پر بورگ برینڈے نے عالمی اقتصادی فورم کے ساتھ پاکستان کے فعال کردار پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کوفروغ دینے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کے لیے پُرامید ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف فورم کے

پڑھیں:

دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھارہا ہے: وزیر اعظم 

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے.عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کیلیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا. جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے.مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے.8 عرب اسلامی ممالک کے گروپ کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کا امن مشن میں کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں آج لاکھوں فلسطینیوں نے سکھ کا سانس لیا. پائیدار امن اور پائیدار ترقی لازم و ملزوم ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا صاف اور سرسبز ترقیاتی ماڈل عالمی مثال ہے. موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات ترقی پذیر ممالک کے بڑے چیلنجز ہیں.مالیاتی شمولیت اور خواتین کو معاشی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصافانہ رسائی ناگزیر ہے.موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کے کئی ممالک کو خطرات درپیش ہیں.دنیا کو صفر جمع سوچ سے نکل کر مشترکہ تعاون اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تجارت ہی نہیں. انسانوں اور خیالات کو جوڑنے والے پل تعمیر کرنا ضروری ہے. ترکمانستان کی قیادت کا عالمی امن میں کردار لائق تحسین ہے. مکالمہ اور سفارتکاری ہی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن، باہمی اعتماد اور مشترکہ خوشحالی ہماری مشترکہ منزل ہے.نفرت اور تنازعات نے دنیا کو تاریکی میں دھکیل رکھا ہے. آج امن کی فاختہ کو دوبارہ پرواز دینے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج جمعہ کی صبح عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ کا دورہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں یادگار غیرجانبداری پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت متعدد عالمی رہنما بھی موجود تھے جن سے وزیراعظم کا خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزیرِ اعظم فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اشک آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بین الاقوامی فورم سے خطاب کررہے ہیں
  • اشک آباد، شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات میں دیر تک ہاتھ ملے رہے
  • شہباز شریف اور پیوٹن دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھارہا ہے: وزیر اعظم 
  • ہماری بندرگاہیں استعمال کر سکتے ہیں، شہباز شریف: ترکمانستان کے صدر سے ملاقات
  • وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی روابط مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے