وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان میں منعقدہ عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہ کیا۔
سائیڈ لائنز پر وزیرِ اعظم کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے غیر معمولی ملاقات بھی ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کیا، دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے، اہم عالمی و علاقائی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی، جس میں وزیرِ اعظم نے سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں معاونت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن تب ہی ممکن ہو گا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے ترکمانستان کے صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کے صدر
پڑھیں:
وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے.
نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.