Jang News:
2025-12-13@02:45:29 GMT

سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا: ام رباب چانڈیو

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا: ام رباب چانڈیو

ام رباب چانڈیو—

ضلع دادو سے تعلق رکھنے والی ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

دوران سماعت ایم پی اے سردار احمد چانڈیو، ایم پی اے برہان چانڈیو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل نہ ہونے پر سماعت 9 گھنٹے بعد ملتوی کر دی گئی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ام رباب چانڈیو نے کہا کہ تہرے قتل کا کیس صرف میرے گھر کا مسئلہ نہیں، میری جدوجہد ہر مظلوم کے انصاف کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، ہزاروں لوگ متاثر ہیں، عدالتی تاخیر کی وجہ سے لوگ کیسز نہیں لڑتے، ظلم کے خلاف سر پر کفن باندھ کر کھڑی ہوں عدالت انصاف کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ام رباب چانڈیو

پڑھیں:

شادی سے ایک روز قبل نوجوان دلہا کے قتل کیس میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی، ملزمان رہا

کراچی میں شادی سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا، جسے عدالت نے منور کر کے پانچوں ملزمان کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شادی سے ایک دن قبل نوجوان کے قتل کے مقدمے میں ملزمان اور مقتول کے ورثا کے درمیان ہونے والا صلح نامہ منظور کرتے ہوئے گرفتار پانچوں ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی  کی عدالت کے روبرو شادی سے ایک دن قبل نوجوان اسامہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مقتول اسامہ کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان باقاعدہ صلح نامہ عدالت میں پیش کیا گیا، جسے فریقین کے اتفاقِ رائے سے عدالت نے قبول کرلیا۔

استغاثہ کے مطابق مقتول اسامہ کو عوامی کالونی میں شادی سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا اور اس کا ملزمان کے ساتھ پہلے سے تنازع بھی موجود تھا۔

استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم طلحہ مقتول اسامہ کو گھر سے لے کر گیا اور دیگر ملزمان راحیل، عباد، عرفان اور مزمل کی مدد سے اسے کورنگی دار العلوم کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ عوامی کالونی میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے صلح نامہ منظور ہونے کے بعد مقدمے میں گرفتار تمام 5 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان کو 20 سال قید کی سزا
  • ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب
  • کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
  • نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب
  • بلدیاتی نظام خودمختار بنائے بغیر مسائل کاحل ممکن نہیں‘ وزیربلدیات سندھ
  • شادی سے ایک روز قبل نوجوان دلہا کے قتل کیس میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی، ملزمان رہا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی
  • انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی ایم کیو ایم لسانی سیاست سے باز نہیں آئی: سعدیہ جاوید
  • ٹیرف تعین کے خلاف درخواست، آئینی عدالت نے نیپرا کو متعلقہ دستاویز جمع کرانے کی مہلت دیدی