2025-11-19@05:21:53 GMT
تلاش کی گنتی: 3069
«افغان شہریوں»:
پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نےکہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو ، یہ مطالبہ درست ہے ۔رائمونڈس کاروبلس کے مطابق افغان طالبان کے دوحہ کے وعدوں پر رائے کے لیے معلومات درکار ہیں، ترکیے کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت جاری رکھی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے تحفظات جائز ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سفیر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پاکستان کا داخلی معاملہ ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار...
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ کے رہائشیوں کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، صوبے کے لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان کے ریاست مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرز حکمرانی کی راہ پر گامزن ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے۔
بلاک جے سی 191پرغیر قانونی پیٹرول پمپ کے نمائشی انہدام کے بعد دوبارہ تعمیر بلاک ٹی C9پر دکانیں اور کمرشل عمارت تعمیر ،افسران اور مافیا کے درمیان ملی بھگت ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے رہائشی علاقوں میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اقدامات ’’نمائشی‘‘ثابت ہو رہے ہیں۔بلاک جے کے سی 191 پر واقع رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی غیرقانونی تعمیر کے خلاف گزشتہ ہفتے کی گئی کارروائی محض ’’دکھاوے ‘‘تک محدود رہی،زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے نمائشی توڑ پھوڑ آفس کی دیوار کے اوپری حصے میں کی۔خطیر رقم بٹورنے کے بعد پیٹرول پمپ کے ڈھانچے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان حکومت پر نئی پابندیوں سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزارت خارجہ اور تجارت نے اپنی خود مختار سینکشنز ریگولیشنز 2011ء میں ترمیم کا مسودہ تیار کیا جو افغانستان پالیسیوں سے متعلق ہے ان تجاویز میں شامل ہے کہ طالبان سے منسلک اشخاص یا اداروں کو پابندی کے دائرے میں لانے کے نئے معیار بنائے جائیں اور افغانستان کو اسلحہ یا اسلحے سے متعلق خدمات فراہم کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ مزید یہ کہ صرف اسلحہ فروخت ہی نہیں بلکہ اسلحے کی مینٹیننس، کسٹم ورکس یا تربیتی خدمات دینا بھی ممنوع قرار دیا جائے۔طالبان حکومت سے متعلق یہ اقدام اس بات کی واضح علامت...
محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: ایران نے بھارتی شہریوں کو دی گئی ویزا فری انٹری کی سہولت واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق نئی دلی میں ایرانی سفارتخانہ نے ایڈوائزری جاری کردی ۔ جس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں ویزہ فری انٹری کی سہولت 22 نومبر کے بعد دستیاب نہیں ہوگی ۔یاد رہے کہ ایران نے فضائی راستے سے آنے والے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان فروری دوہزار چوبیس میں کیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت سے 30 افراد جاں بحق، نیپرا نے 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کے باعث مالی سال 2023-24 کے دوران 30 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ایکسپریس نیوز نے مالی سال 2023-24 کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں 30 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے تین بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ فیصلوں میں لیسکو،...
سپریم کورٹ کے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر نذر عباس آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
سپریم کورٹ کے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر نذر عباس آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر نذر عباس آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔نذر عباس اس سے قبل سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدے پر تعینات رہے ہیں،نذر عباس کی تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو ستائیسویں...
بنگلہ دیش میں ٹربیونل کے حالیہ فیصلے کے بعد ملک گیر بے چینی اور پرتشدد واقعات کے تناظر میں پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1,649 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ اعداد و شمار منگل کو پولیس ہیڈکوارٹر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں فراہم کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا پابند بیان کے مطابق ملک بھر میں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 اسلحے، 30 کلوگرام سے زائد بارود، گولیاں اور متعدد دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ???? Verdict against Sheikh Hasina and cohorts being read out. Heavy security...
آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان حکومت پر نئی پابندیوں سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزارت خارجہ اور تجارت نے اپنی خود مختار سینکشنز ریگولیشنز 2011 میں ترمیم کا مسودہ تیار کیا جو افغانستان پالیسیوں سے متعلق ہے۔ ان تجاویز میں شامل ہے کہ طالبان سے منسلک اشخاص یا اداروں کو پابندی کے دائرے میں لانے کے نئے معیار بنائے جائیں اور افغانستان کو اسلحہ یا اسلحے سے متعلق خدمات فراہم کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ مزید یہ کہ صرف اسلحہ فروخت ہی نہیں بلکہ اسلحے کی مینٹیننس، کسٹم ورکس یا تربیتی خدمات دینا بھی ممنوع قرار دیا جائے۔ طالبان حکومت سے متعلق یہ اقدام اس بات کی واضح علامت ہے کہ آسٹریلیا طالبان حکومت کو پوری طرح جائز حکومت کے...
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ Nadra.cardcentre.co.uk سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو...
اعلی پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای چالان کیٹیگریز کے سلسلے میں قطعی طور پر کوئی اعلانیہ رعایت نہیں دی جا رہی بلکہ مخصوص مدت کیلئے کچھ خلاف ورزیوں پر ای چالان کم اور انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالاننگ میں اضافہ یا تیزی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلوی حکومت نے سنگین جرائم کے احتساب کے لیے افغان طالبان حکومت کے خلاف نئی پابندیوں کی تجاویز پیش کی ہیں، جن کی ہیومن رائٹس واچ نے بھی حمایت کی ہے۔حکومت نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان کے لیے پابندیوں کے قوانین میں ترامیم زیر غور ہیں، جن کے ذریعے افغانستان کے لیے مخصوص معیار متعارف کرائے جائیں گے اور سفری پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔آسٹریلوی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ مجوزہ ترامیم انسانی حقوق کے مجرم طالبان کے احتساب کی جانب اہم قدم ہیں، کیونکہ طالبان کی خواتین کے بنیادی حقوق پر قدغنیں جرمِ انسانیت اور صنفی ظلم و ستم کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز میں یاترا ٹرین کراچی تا ننکانہ صاحب میں مسافروں سے 10 لاکھ روپے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ کنوینئر رمیش لال کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔کمیٹی نے یاترا ٹرین کے مسافروں سے اضافی رقم لینے پر تشویش کا اظہار کیا، کنوینئر کمیٹی نے ریلوے حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاترا ٹرین کے کرایوں میں ساڑھے 10 لاکھ روپے سے زاید فرق کیوں آیا ہے؟ کمیٹی کے رکن صادق میمن نے کہا کہ ریلوے نے کلومیٹر غلط لکھ کر کرایہ کیسے بڑھا دیا؟ بتایا جائے کلو میٹرز غلط کیسے لکھے گئے اور...
JOHANNESBURG: جنوبی افریقا کی حکومت نے اسرائیل سے حالیہ دنوں میں آنے والی دو مشکوک چارٹر پروازوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر سوار فلسطینیوں کی آمد غزہ اور مغربی کنارے سے فلسطینی آبادی کو صاف کرنے کے ایک واضح اور منظم ایجنڈے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو 153 فلسطینی ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ پہنچے تھے جن کے پاسپورٹ پر اسرائیلی روانگی کی کوئی مہر موجود نہیں تھی۔ اس سے قبل 28 اکتوبر کو 176 فلسطینیوں کا ایک اور گروپ بھی جنوبی افریقا لایا گیا تھا جس کا انکشاف امدادی تنظیم گِفٹ آف دی گیورز نے کیا۔ جنوبی افریقا کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا...
لاہور: سرائے مغل میں پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے...
رپورٹ میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوزا کا بیان شامل ہے جن کے مطابق ان کی حکومت اس پرواز سے حیران رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ غزہ کے لوگ ہیں جنہیں کسی نامعلوم طریقے سے طیارے میں بٹھایا گیا، جس نے نیروبی عبور کیا اور یہاں تک پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی انخلا کے نام پر فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں نے "المجد یورپ" نامی ایک تنظیم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جس نے غزہ کی پٹی سے جنوبی افریقہ تک پروازیں منظم کیں۔ یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے پردے میں...
خانیوال (نیوزڈیسک) ایم فور موٹروے عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔ بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہوئے، بس کراچی سے لاہور آرہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس پیچھے سے ٹرالر کے ساتھ جا ٹکرائی، ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نوشہروفیروز تا تھاروشاہ لنک روڈ پر مسافر وین اور کار میں تصادم چار خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی،دو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل،وین اور کار تباہ۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز تا تھاروشاہ لنک روڈ پر تیز رفتار مسافروین اور کار میں خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں دس افراد شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع پر اہلے علااقہ اور پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو نوشہروفیروز اور تھاروشاہ اسپتالوں میں منتقل کردیا زخمیوں میں یوسف سیال،مختیار وگن، بچل عبدالعلیم،عاطف، سعید،صفیہ، رضیہ کنیز،فاطمہ سمیت دیگر شامل ہیں دو شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی...
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک ایئرپورٹ پر جمعرات کی صبح غزہ سے 153 فلسطینیوں کو لانے والی ایک چارٹرڈ پرواز نے حکام کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ ان فلسطینیوں کو بھاری رقم کے عوض جنوبی افریقہ لانے کی ذمہ داری المجد یورپ نامی گروپ پر ڈالی جارہی ہے جس پر اسرائیل کی حمایت یافتہ ہونے اور فلسطینیوں کی ان کے وطن سے بے دخلی میں معاونت کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی ریاست کا قیام قبول نہیں: سلامتی کونسل اجلاس سے قبل اسرائیل نے مخالفت کردی غزہ سے جوہانسبرگ پہنچنے والے فلسطینی مسافروں کے پاس نہ تو روانگی کے ایگزٹ اسٹیمپ تھے اور نہ ہی باقاعدہ سفری دستاویزات، جس کی وجہ سے امیگریشن حکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکہ مکرمہ:سعودی عرب کی حکومت نے آئندہ سال حج کی ادائیگی کے لیے کچھ خاص طبّی حالتوں کے شکار عازمین پر پابندی عائد کر دی ہے، جس میں دائمی اور متعدی بیماریوں میں مبتلا افراد شامل ہیں۔وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری ایک نوٹس میں سعودی وزارتِ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گردوں کی خرابی جس میں ڈائیلاسس ضروری ہو، دل کے ایسے امراض جن میں مریض معمولی مشقت بھی برداشت نہ کر سکے، دائمی پھیپھڑوں کے امراض جن میں وقفے وقفے سے یا مسلسل آکسیجن درکار ہو، اور جگر کی ناکامی یا جگر کا سیروسس — یہ سب حالتیں حج کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔فہرست میں ایسے افراد کا بھی...
پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔ اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔...
لاہور:(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں بس حادثے کا شکار ہونے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رائیونڈ روڈ جیا بگا کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں کی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 12افراد شدید زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جن میں 7 افراد کو جنرل ہسپتال جبکہ 5 افراد کو انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالے ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد...
ٹریون (ویب ڈیسک )پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔ اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کے زخمی ہوکر میچ سے باہر ہونے سے انڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ کے تیسرے روز آغاز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ شبمن گل کو دوسرے دن کھیل کے دوران گردن میں تکلیف کے باعث فوراً کولکتہ کے ووڈلینڈز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گل کی حالت مستحکم ہے مگر طبی ماہرین ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: شبمن گل جولائی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار ان کے علاج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے...
بیان کے مطابق حنظلہ گروہ نے صہیونی رژیم کے ایئرپورٹس، خصوصاً بن گوریون ایئرپورٹ کے سیکیورٹی کیمروں میں بھی گھس کر اُن تک رسائی حاصل کر لی ہے، صہیونیوں کی آمد و رفت کا مکمل کنٹرول اب ہیکرز کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حنظلہ نامی ہیکر گروہ نے صہیونی حکومت کے مختلف فوجی اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 9 صہیونی افراد کی معلومات افشا کر دی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق حنظلہ گروہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس گروہ کے ہیکرز نے صہیونی فوج، فوجی صنعتوں اور صہیونی میڈیا سے وابستہ 9 افراد کی تفصیلی معلومات حاصل کرکے شائع کر دی ہیں۔ بیان کے مطابق حنظلہ گروہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ نے تقریباً 12 گھنٹے تک ہوائی جہاز میں روک کر رکھنے کے بعد بالآخر 153 فلسطینی کو طیارے سے اترنے کی اجازت دے دی۔رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کو لے کر آنے والا یہ طیارہ او آر ٹمبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، تاہم امیگریشن حکام نے مسافروں کو باہر جانے سے روک دیا کیونکہ ان کے پاسپورٹس پر روانگی کی لازمی مہر موجود نہیں تھی۔ اسی وجہ سے تمام افراد کو گھنٹوں تک جہاز کے اندر ہی رہنا پڑا۔بعد ازاں ایک مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے مسافروں کو عارضی رہائش فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد جنوبی افریقہ کے محکمہ داخلہ نے انہیں طیارے سے باہر آنے کی اجازت دے دی۔جنوبی افریقی صدر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران شدید انجری کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں، جس سے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ باقی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز شبمن گل صرف 4 رنز بنانے کے بعد اچانک میدان چھوڑ گئے اور فوری طور پر اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران اُن کی گردن میں شدید کھچاؤ...
لاہور (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں موجودجائیدادوں کی چھان بین کیلئیبورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے پنجاب بھر میں علیمہ خان کے نام منقولہ ،غیر منقولہ اورزرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ علیمہ خان کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔
بلتستان کے پہاڑوں کے دامن میں 72 سالہ غلام علی آج بھی روز شام کو اپنے گاؤں کے چند نوجوانوں کو اکٹھا کرتے ہیں۔ وہ ان کے سامنے بیٹھ کر وہ دھنیں گنگناتے ہیں جو اب تاریخ بن چکی ہیں۔ غلام علی بلتستان کے آخری لوک گائیک ہیں۔ 70 قدیم بلتی گیتوں اور 12 روایتی رقصوں کے واحد حافظ۔ زمانہ بدلا، موسیقی کا ذوق بھی بدل گیا، مگر غلام علی کے لیے یہ صرف نغمے نہیں بلکہ ایک صدیوں پرانی شناخت ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر میں نے یہ دھنیں نہ سکھائیں تو یہ نسلوں کی امانت میرے ساتھ مٹی میں دفن ہو جائے گی۔ عمر کے اس حصے میں وہ اکیلے وقت کے دریا کے خلاف تیر رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد کی سڑکوں پر موت بانٹتے ڈمپروں نے دو مختلف واقعات میں 2 افراد کو کچل کر موت کی نیند سلا دیا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رزاق آباد میں ڈمپر نے مسافر وین اور رکشے کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت رحیم بخش کھوسو کے نام سے ہوئی ہے۔دوسرا واقعہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر نے راہ گیرکو کچل دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہوسکی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پورٹ مورسبی: پاپوا نیو گنی کے صوبے میں خطرناک لینڈ سلائیڈ کے باعث ابتدائی رپورٹ کے مطابق11 افراد کے ہلاکتوں کی رپورٹ تھی جو اب مزید ہلاکتوں میں اضافے کے بعد تعداد 670 تک جا پہنچی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ اینگا کے گاو¿ں میں لینڈ سلائیڈ سے تباہی کے باعث درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ اینگا کے گورنر پیٹر ایپاتاس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع سے 650 لاشوں کو برآمد کر لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ محمد ایوب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاپوا نیو گنی‘ لینڈ سلائیڈ نگ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ پورٹ مورسبی: پاپوا نیو گنی کے صوبے میں خطرناک لینڈ سلائیڈ کے باعث ابتدائی رپورٹ کے مطابق11 افراد کے ہلاکتوں کی رپورٹ تھی جو اب مزید ہلاکتوں میں اضافے کے بعد تعداد 20 تک جا پہنچی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ اینگا کے گاو¿ں میں لینڈ سلائیڈ سے تباہی کے باعث درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ اینگا کے گورنر پیٹر ایپاتاس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع سے 20 لاشوں کو برآمد کر لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ محمد ایوب
سٹی42: غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشدوں کی گرفتاریاں تیز کرنے کا حکم مل گیا۔ افغانیوں کی گرفتاریوں کے لئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت پاکستان حملوں کا خطرہ مودی طالبان گٹھ جوڑ وی نیوز
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔دوسری جانب سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری...
اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے زیرِ اقتدار ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے خوراک تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے افغان بچوں میں غذائی غربت کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ملک میں 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ 14 لاکھ شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ ان میں سے 85 فیصد سے زیادہ...
افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے انتباہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خوراک تک محدود رسائی نے افغان بچوں میں غذائی غربت کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں، 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 14 لاکھ شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ غذائی قلت کے شکار بچوں میں سے 85 فیصد سے زیادہ کی عمر دو سال سے کم ہے۔ یونیسیف...
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کا دورہ کیا اور ریاست کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم کنیکٹیکٹ بزنس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن ”سی بی آئی اے” کے سی ای او کرس ڈی پنٹیما اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ سی بی آئی اے سے وابستہ مختلف صنعتوں کے ہزاروں ادارے ریاست میں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مسابقتی کاروباری ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت ظہیر شرف بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاک،امریکہ معاشی تعلقات، پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے منافع بخش کاروباری امکانات، پاکستان کے تذویراتی محلِ...
بیجنگ (ویب ڈیسک)غزہ کے مستقبل کا تعین فلسطینیوں کو ہی کرنا چاہیے، چین،فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی نئی چال بےنقاب ہو گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل جہاز بھربھر کے فلسطینیوں کو دوسرے ممالک جبری بےدخل کرنے لگا ہے۔ اسرائیل فوجی اڈوں کے ذریعے فلسطینیوں کو طیاروں میں بٹھا کر دوسرے ممالک بھیجا گیا۔ نائیجریا جانے والے دو طیاروں کی جنوبی افریقا میں لینڈنگ ہوئی ہے جس کے بعد امیگریشن میں حقیقت کا پتہ چلا ہے۔ جنوبی افریقا میں چارٹرڈ طیارے کی لینڈنگ کے بعد 153 فلسطینیوں کو امیگریشن مسائل کا سامنا ہوا ہے۔ فلسطینیوں کے مطابق اسرائیلی فوجی اڈوں سے زبردستی چارٹرڈ طیاروں میں بٹھایا جاتا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فلسطینیوں کے مطابق ہمیں سامان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے بعد ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مزید نمونے لینے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔جرمنی کے صحت کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) نے بتایا کہ سیوریج کے ایک ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے، جو دنیا سے پولیو ختم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سیوریج میں وائرس ملنا اس بات کا ثبوت...
چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت فوری طور پر افغان انتظامیہ کے ساتھ سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرائے، بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے، اور سرحدی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان بارہا یقین دہانیوں کے باوجود پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کے ناقابلِ تردید شواہد پاکستان کے قومی سلامتی اداروں کے پاس موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں افغان سرزمین کے استعمال کا سلسلہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکا ہے، جو...
بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/حافظ آباد(سب نیوز،آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی میں بزنس کیمونٹی اور چیمبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مقامی معیشت کی بحالی کیلئے چیمبرز کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کو سپورٹ کرتی ہے اس سے ملک کو استحکام ملے گا اور پائیدار پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی ،ان خیالات انہوں نے حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے...
---فائل فوٹو افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ قانونی طریقۂ کار کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا، اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین اپنی سرزمین پر واپس جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہر فرد کی دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ...
آئی جی پنجاب نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کو فوری طور پر انعام کی رقم فراہم کی جائے۔ حکام نے کہا کہ یہ مہم ان مکان مالکان اور دکانداروں کیخلاف بھی ہے جو غیر قانونی افغان باشندوں کو کرایہ پر جگہ دے رہے ہیں۔ کارروائی صرف غیر قانونی مقیم افراد تک محدود نہیں بلکہ سیاحتی یا طبی ویزے پر پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہریوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہریوں کیلئے انعامی سکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے تحت شہریوں کو فی کیس 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان...
سمیع یوسف زئی معروف افغان صحافی ہیں۔ وہ نیوز ویک، ڈیلی بیسٹ،سی بی ایس کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں، وار رپورٹنگ ان کا خاص شعبہ رہا۔ آج کل بھی وہ دی بیسٹ، الجزیرہ، انڈیا ٹو ڈےو غیرہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ بعض افغان ڈیجیٹل اداروں کے لیے بھی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ سمیع یوسف زئی قوم پرست افغان صحافی سمجھتے جاتے ہیں اور کئی امور میں وہ پاکستانی پالیسیوں کے ناقد ہیں۔ ان کی رپورٹنگ میں پاکستان کی پالیسیوں پر سخت سوالات، تنقید اور شکوک ضرور ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستانی حلقوں میں انہیں بعض اوقات ’پاکستان مخالف‘ تصور کیا جاتا ہے۔ سمیع یوسف زئی کو اپنے طویل صحافتی تجربے اور ان سائیڈ انفارمیشن کے حوالے سے...
نیویارک: افریقی یونین کمیشن کے سربراہ محمود علی یوسف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی نائیجیریا میں عیسائیوں کے خلاف نسل کشی نہیں ہو رہی، اور ایسے بیانات خطے میں پیچیدہ سکیورٹی صورتحال کو غلط طور پر پیش کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یوسف نے اقوام متحدہ کے فورم میں جنرل سیکریٹری انٹونیو گوترس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ شمالی نائیجیریا میں دہشت گردی اور تشدد کی اصل وجہ بیوکو حرام اور اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پرووینس (ISWAP) کی سرگرمیاں ہیں، جن سے مسلمانوں اور عیسائی دونوں متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی نائیجیریا کے حالات کی پیچیدگی کو مدنظر رکھ کر کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتال حیدرآباد و جا مشورو کے نئے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہے کیونکہ اسپتال میں مر یض اپنے بہتر علاج و معالجہ کیلئے امید لیکر آتے ہیں اور ہمیں ان مریضوں کو مایوس نہیں کرنا ہے،ہمیںاسپتال کو مزیداپ گریڈ کرنے کیلئے شب و روز محنت اور لگن سے کام کرنا ہے اور چند روز میں آپ خود اسپتال میں تبدیلیاں دیکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایڈ منسٹر یٹو افسران اور انچارجز شعبہ جات سے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ایم ایس جنرل ڈاکٹرمحمد علی قائمخانی،اے...
ویب ڈیسک: شہریوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت شہریوں کو فی کیس 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔کارروائی ان افغان باشندوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو بغیر قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر یا کاروبار کر رہے ہیں اور جعلی شناختی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص کسی غیر قانونی افغان شہری کی اطلاع دے گا، اسے 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ افغان کرکٹر راشد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی منصوبے کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ باکس سیف سٹی کیمروں کو بجلی اور نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اس کی چوری کی واردات 6 نومبر کو پیش آئی، تاہم اب تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس کا وزن اور اونچائی کافی زیادہ ہے، اس لیے اسے چوری کرنا بظاہر آسان کام نہیں۔ پولیس اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ باکس کس طرح غائب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، امیر کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج اور ٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فر از حسیب یوسی 4 میں محمد ی گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب ، دوسری جانب حافظ نعیم الرحمن یوسی 6 میں اسٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-24 سیف اللہ
کراچی میں بلاول ہاؤس کےقریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کی چوری ہونے کی واردات 6 نومبر کو ہوئی تاہم اس حوالے سے تاحال کچھ پتا نہیں چل سکاہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہے اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، ڈسٹری بیوشن باکس کیسے غائب ہوا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ ایک گاڑی کی مدد سے ڈسٹری بیوشن باکس پرکام کیا جارہا تھا، سیف سٹی کیمروں...
عرفان ملک:پاکستان میں غیر قانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کی مہم جاری، افغان مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوانے کافیصلہ کیاگیا۔ لاہور پولیس کی جانب سے ابتک 112 مقدمات کا اندراج کیا جا چکا، مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔ پناہ دینے پر ایف آئی اے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے قانون کے تحت کارروائی کی جائےگی۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام جنگ کے دوران غزہ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے فلسطینیوں کوڈھال کے طور استعمال کرنے کے لیے بارودی سرنگوں میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال امریکا کو ایسی خفیہ معلومات ملی تھیں، جن میں اسرائیلی حکام اس بارے میں گفتگو کر رہے تھے کہ ان کے فوجیوں نے فلسطینیوں کو غزہ کی ان سرنگوں میں بھیجا جن کے بارے میں اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ ان میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی حکام کو ملنے والی یہ خفیہ معلومات...
حسن علی:صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سےچین کی 2سرمایہ کارکمپنیوں کےحکام کی ملاقات، چینی کمپنیوں کاٹیکسٹائل ، آٹوپارٹس ،ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں اربوں کی سرمایہ کاری کاعندیہ۔ شین زینزشی انرجی پاورہولڈنگ کمپنی ٹیکسٹائل اورآٹوپارٹس سیکٹرمیں سرمایہ کاری کریگی، ذیحیوزن گروپ ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں3ارب روپےکی سرمایہ کاری کرےگا۔ دونوں گروپوں کی سرمایہ کاری سے21ہزارکےقریب روزگارکےمواقع پیداہونگے، محکمہ صنعت وتجارت پنجاب اورچین کی کمپنیوں کےدرمیان جلدمعاہدےپردستخط ہونگے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے سربراہ ذیحیوزن گروپ مسٹرلو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت انٹرسٹی بس پروجیکٹ شروع کریگا،پہلے مرحلے میں 120بسیں چلائی جائیں گی۔ دوسرےمرحلےمیں مزید300بسیں انٹرسٹی روٹ پرچلائی جائیں گی ،پروجیکٹ کی کامیابی پربس مینوفیکچرنگ کاکارخانہ پنجاب میں شفٹ کیاجائیگا۔
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) موٹر وے پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا، تمام زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھیرہ شفٹ کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آنے کے باعث پیش آیا، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جا...
سٹی42: پولیس نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن (بشمول غیر دستاویزی افغان باشندوں) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کے لیے بھاری انعام کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب میں کہیں بھی موجود غیر قانونی افغانی تارکین کی نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رہیں گے اور انہیں ہر غیر قانونی افغانی کی نشان دہی کرنے پر دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے پنجاب کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری ہدایت بھیجی گئی ہے کہ جو شہری غیر قانونی افغانیوں کے متعلق اطلاع دین انہین دس ہزار روپے انعام دیا...
2 افراد کو فوری امدادی کارروائی کے دوران زندہ بچا لیا گیا، تاہم دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں منوڑہ کے مقام پر سمندر میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تلاش شروع کر دی، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ڈوبنے والے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ہیں، اسٹوڈنٹس کا گروپ سمندر پر پکنک کی غرض سے آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو افراد کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت...
فائل فوٹو کراچی میں منوڑہ کے سمندر میں ڈوب کر 3 افراد جان سے گئے، جس میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے 5 میں سے 3 افراد کو بیہوشی کی حالت میں نکالا گیا تھا، جس میں سے ایک شخص دوران علاج چل بسا، 2 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین اور طلباء ہیں، پکنک کےلیے منوڑہ گئے تھے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 15 لوگ پکنک منانے گئے تھے، پکنک ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے نہیں تھی۔
کارروائیوں کے دوران تقریباً 100 لوگ حراست میں لئے گئے جن سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں سے کئی کو پابند ضمانت کیا گیا اور بعض کو انسدادِ تخریب کاری قوانین کے تحت ضلع جیل مٹن، اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار بم دھماکہ کے بعد وادی کشمیر بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ بھارتی ایجنسیوں، پولیس و فورسز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں، قومی شاہراہوں پر تلاشی اور مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کشمیر کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع بھر میں 200 سے زائد مقامات پر...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر وہ بےحد رنجیدہ ہیں۔ ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یو این ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جی الیون کچہری میں منگل کے روز ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سات افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی شامل ہے۔انتظامیہ کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 10 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد 36 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 18 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھماکا سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے ٹوئٹس ہونے لگے،ذرائع اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ آور خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلباء کی اکثریت کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت طلباء کو باحفاظت ریسکیو کیا جارہا ہے. وزیرِ اعظم مجھ سمیت پوری قوم تمام طلباء کے باحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے. وزیرِ اعظمپاک فوج کے افسران و جوان خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں. وزیرِ اعظم مجھ سمیت پوری قوم آپریشن میں شامل افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.
کابل: (نیوزڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، افغانیوں نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوری نکالا جائے۔ زخمی شہریوں نے دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے، روز اول سے قربانیاں دے رہے ہیں اور ملک کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی زخمی کا کہنا ہے کہ افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں اور افغانی عناصر نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف غداری کی ہے، اس لیے انہیں فوری نکالا جانا چاہیے۔...
دہشتگرد حملوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، اعظم نذیر تارڑ کی اسلام آباد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...
گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے پاکستانی معاشرے میں دوسری شادی کے بارے میں دلچسپ رجحانات کو بے نقاب کیا ہے۔ سروے کے مطابق ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اس مسئلے پر تقسیم نظر آتا ہے، جہاں 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حق میں جبکہ 60 فیصد اس کے مخالف ہیں۔ مخالفین نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی صورت میں دوسری شادی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کے حامیوں نے بھی یہ حمایت غیر مشروط نہیں کی بلکہ اسے مالی استطاعت سے مشروط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے پاس دونوں بیویوں کا خرچ اٹھانے اور انصاف سے پیش آنے کی اہلیت ہو تو...
افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغان فتنہ الخوارج اور بھارتی فتنہ الہندوستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جب کہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اب تک 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے...
طاہر جمیل:افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل جاری ہے. حالیہ پاک افغان کشیدگی کے بعد شہر سے تاحال 639 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر صوبائی دارالحکومت میں رہائش پذیر تھے۔ڈی پورٹ سے قبل ان افراد کو ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپس میں رکھا گیا، جہاں نادرا ٹیموں نے ان کا بائیو میٹرک ڈیٹا مکمل کیا,بائیو میٹرک کے ذریعے افغان شہریوں کی غیر قانونی رہائش کی تصدیق کی گئی۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی فی الحال مزید 60 مشکوک شہریت کے حامل افراد کیمپوں میں موجود ہیں، جنہیں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ڈی پورٹ یا ریلیز کرنے کا فیصلہ...
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر مبینہ خودکش دھماکے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ رپورٹ کے مطابق 9 شہید اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، سڑک پر پڑا ہوے ایک سر کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا کہ یہ مبینہ خودکش بمبار کا سر ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں میں بھی...
فائل فوٹو جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا کے اندر موجود تین خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کالج میں موجود تینوں خارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے، یہ تینوں دہشتگرد ٹیلیفون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، لیکن پانچ سو کے قریب کیڈٹس اس وقت وانا کیڈٹ کالج میں موجود ہیں۔گزشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا تھا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو...
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ ابتک کی رپورٹ کے مطابق 9 شہید اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں میں بھی زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری...
ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سموگ کریک ڈاؤن میں 26 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 464 افراد کو 10 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 87 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 52، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 145، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
عرصہ دراز سے ادھورا بی آر ٹی پروجیکٹ جہاں شہریوں کیلیے پریشانی و اذیت کا باعث ہے‘ وہیں اس میں کھڑے پانی سے ڈینگی مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے‘ حکام توجہ دیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-19 کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ اور ٹریفک پولیس کو ہدایات کی ہے کہ کے فور پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن بچھانے کا کام سے شروع ہو گیا ہے اورہ کے فور پروجیکٹ کراچی کے طویل المدتی پانی کے مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یونیورسٹی روڈ ‘ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک کے فور پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے،عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک صرف 300 میٹر کا حصہ بند کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-16 کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار آئی کون ٹاور کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، حادثے کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔ حادثہ کار نمبربی آر ٹی 926 ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا ۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کار میں سوار دو افراد سمیت چار زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کریم اورشبیر احمد کے نام سے کی گئی جب کہ زخمیوں میں24سالہ مدثر...
کراچی میں مستقبل کے ڈاکٹروں میں ذہنی سکون اور نیند کی ادویات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، ہاسٹل میں رہنے والے طالب علم ان ادویات کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ یہ انکشاف جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق 336 طبی طالب علموں پر کی گئی جس میں معلوم ہوا ہے کہ 11 فیصد طالب علم ذہنی سکون کے لیے سکون آور ادویات استعمال کررہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گھر سے یونیورسٹی آنے والے طلبا کی تعداد 8.1 فیصد ہے جبکہ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا کی 19 فی صد تعداد ان ادویات کا استعمال کررہی ہیں، یہ طالب علم ذہنی سکون، ڈپریشن اور نیند کی کمی کے لیے سب سے...