11 ہزار 600 مزید افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ قانونی طریقۂ کار کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا، اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین اپنی سرزمین پر واپس جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہر فرد کی دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی واپسی کا عمل منظم طریقے سے مکمل ہو۔
ذرائع کے مطابق اب افغان شہریوں کے لیے پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے سختی سے عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کے مطابق
پڑھیں:
افغانستان کا پاکستان پر استنبول مذاکرات کی ناکامی کا الزام
افغانستان نے استنبول مذاکرات کی ناکامی کا الزام پاکستان پر لگادیا۔
افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فریق استنبول مذاکرات کےلیے پرعزم تھا لیکن پاکستانی وفد نے بات چیت میں رکاوٹ ڈالی۔
افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اگر پاکستان نے افغان سرزمین پر بمباری کی تو دارالحکومت اسلام آباد کو نشانہ بنایا جائے گا۔
افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ہی استنبول مذاکرات کی ناکامی کا ذمے دار ہے۔