Islam Times:
2025-11-13@22:51:21 GMT

پاک افغان کشیدگی، مذاکرات کی ناکامی کی وجوہات؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

پاک افغان کشیدگی، مذاکرات کی ناکامی کی وجوہات؟

اسلام ٹائمز: موجودہ حکمرانوں کو پاکستان کی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، جو افغانستان کی کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوگی۔ لہذا افغان طالبان کو عقل کے ناخن لینے چاہیئے اور اپنے ہمسایوں و محسنوں کیساتھ دشمنانہ رویہ ترک کرکے ذمہ دارانہ انداز اختیار کرنا چاہیئے۔ اسی میں انکی بقاء و سلامتی اور خطے کے پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ بصورت دیگر افغانستان جو روس کے حملے سے سے لیکر آج تک تقریباً پینتالیس برس سے ناامنی، دہشتگردی، خون خرابہ، عالمی ایجنسیز کا گڑھ بنا ہوا ہے، کبھی بھی درست سمت کیجانب نہیں بڑھ سکے گا۔ اس لیے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کا جواب اسے ملتا رہے گا۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی میں اگرچہ دونوں ملکوں کے مشترک دوستوں کی کوششوں سے کچھ کمی واقع ہوئی تھی۔ قطر اور ترکیہ کی مصالحانہ کوششوں سے جنگ بندی معاہدہ بھی ہوا، جس سے کچھ وقت کیلئے کشیدگی میں کمی دیکھی گئی، مگر اس میں پھر سے دو طرفہ الزامات اور خلاف ورزی کی شکایات سامنے آئیں اور مختلف واقعات کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں سامنے لائی گئی ہیں۔ افغانستان نے ہمیشہ کی طرح الزام پاکستان پر لگایا جبکہ افغانستان ایک ایسا ملک بن چکا ہے، جہاں عالمی قوتوں کے مہرے بالخصوص پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے وہاں بڑی انویسٹمنٹ کی ہے اور طالبان رجیم پاکستان کو چھوڑ کر بھارت کی طرف اپنا جھکاءو اور قربت بڑھا چکی ہے۔ جس کا ثبوت افغان وزراء کی بھارت یاترا اور وہاں دیئے گئے بیانات، نیز عین انہی دنوں میں جب وزراء بھارت میں تھے، پاکستان کے ساتھ پنگے بازی سے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہوئے دو ادوار کے بعد ترکی میں تیسرا دور بھی ہوا ہے، جس کے بعد مذاکرات ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوگئے ہیں۔ دراصل افغان طالبان پاکستانی موقف کہ افغانستان کے اندر سے پاکستان پر حملوں کیلئے تحریک طالبان پاکستان نامی گروہ مسلسل در اندازی کر رہا ہے، جس کے ثبوت افغان وفد اور ثالث فریق کو دیئے گئے، جن کو تسلیم کیا جاتا ہے، اس لیے کہ یہ ناقابل تردید ثبوت ہیں، ان کو جھٹلانا ممکن نہیں۔ انہی کی بنیاد پر پاکستان افغان وفد سے تحریری معاہدہ کا مطالبہ کر رہا تھا، جسے طالبان وفد زبانی جمع خرچ سے ٹالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی وجہ سے مذاکرات کا یہ دور بھی ناکام  ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان ثبوتوں اور طالبان کے رویئے کے بعد ثالثوں کو بھی یہ یقین ہو چلا ہے کہ کچھ مثبت پیش رفت ممکن نہیں۔ اس لیے کہ افغان طالبان اپنی پراکسی تحریک طالبان نامی گروہ سے بھرپور مدد لیتی ہے۔

ان مذاکرات کی ناکامی کے ساتھ ہی اسلام آباد اور وانا کیڈیٹ کالج پر دہشت گردانہ و خودکش حملوں کا ارتکاب واضح کرتا ہے کہ یہ عالمی ایجنٹ، استعماری نمک خوار افغان طالبان کبھی بھی پاکستان کو مستحکم و مضبوط نہیں دیکھ سکتے اور اپنا مکمل جھکائو بھارت کی طرف کرچکے ہیں۔ بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف تحریک طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرنے سے کبھی بھی باز نہیں آنے والے، اس لیے کہ ان کو پاکستان میں موجود افغان و پختون ہم فکر اقوام کی سہولت کاری حاصل ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ افغانستان کی قوم بالخصوص پختون نسل سے جڑے گروہوں نے کبھی بھی پاکستان کی عالمی سرحد ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہیں کیا۔ ان کے خیالات میں افغانستان اٹک پل تک ہے، جس کے بارے میں مختلف ادوار میں افغانی ہرزہ سرائی بھی کرتے رہتے ہیں اور کبھی ایسی بونگیاں مارتے ہیں کہ بندہ ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جاتا ہے۔ بالخصوص جب اسلام آباد اور لاہور پر قبضے کے لطیفے سننے کو ملتے ہیں۔ حقیقت میں یہ ایک غیر مہذب اور جہالت سے بھرپور نسل ہے، جس نے لوگوں کی جہالت اور مذہب سے لگائو کا فائدہ اٹھا کر اقتدار کا مزہ چکھ لیا ہے اور اس وقت امریکہ و بھارت کی طرف سے ان کی بھرپور مدد کی جا رہی ہے۔

ایک وقت تھا، موجودہ حکمران افغان طالبان کی ساری قیادت، پاکستان میں مقیم تھی، امریکہ پاکستان پر پریشر ڈالتا تھا کہ طالبان کی قیادت پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں میں ہے، جو افغانستان کی حکومت اور امریکہ کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہے، حتیٰ پاکستان خودکش بم دھماکے کرنے والے بھی پاکستان سے افغانستان بھیجنے کے الزامات برداشت کرتا رہا ہے۔ اس کے باوجود موجود طالبان رجیم اپنی پاکستان دشمنی سے بھارت کی خدمت کرتی دیکھی جا سکتی ہے۔ ایک طرف بھارت سے تجارت، فوجی تربیت اور بڑھتا اثر و رسوخ دوسری طرف نائب وزیراعظم ملا عبد لغنی برادر جو قطر سے امریکی فوجی جہاز پر بیٹھ کر کابل اتارا گیا تھا، اب یہ کہتا ہے کہ افغان تاجر تین مہینے کے اندر اپنے تجارتی معاملات پاکستان کے ساتھ کلوز کر لیں اور متبادل ممالک سے تجارت کریں، وگرنہ حکومت ان کی کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کرے گی۔

یہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان کو افغانوں کے بارے موثر اور واضح، ایمرجنسی و دیرپا پالیسی اختیار کرنا چاہئے، ان کیساتھ وہی سلوک اختیار کریں، جو ایک دشمن کیساتھ کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں ایک منتخب جمہوری حکومت جس میں دیگر اقوام و گروہان کی نمائندگی ہو، کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت و مدد کرنی چاہیئے، ورنہ یہ ایک ناسور کی صورت میں اپنے ہمسایوں کو خراب کرنے کی حماقتوں سے باز نہیں آنے والے۔ افغان طالبان نے پاکستان کیساتھ دشمن کی پراکسی تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی اور انہیں پالنے، ان کو محفوظ پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی فراہمی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ افغانستان اتنا طاقتور اور مضبوط نہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ براہِ راست ٹکر لے سکے۔ اس کے پیچھے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، جو اسے کٹھ پتلی کی طرح چلا رہا ہے۔ وہاں بیٹھے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھارت ہی کے اشارے پر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں۔

ٹی ٹی پی، افغان حکومت اور بلوچ علیحدگی پسند دہشت گرد ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ان کی ڈوریاں بھارت سے ہی ہلائی جاتی ہیں۔ پاکستان نے کئی مرتبہ دنیا کے سامنے بھارت کے ان دہشت گردوں کو استعمال کرنے کے ثبوت ڈوزیئرز کی صورت میں پیش کیے، مگر نہ عالمی طاقتوں نے کوئی مؤثر کارروائی کی اور نہ ہی اقوام متحدہ نے اس طرح نوٹس لیا، جس طرح لیا جانا چاہیئے تھا، جس کے باعث بھارت کو پاکستان میں مزید دہشت گردی کے لیے شہہ ملتی ہے۔ افغانستان کے ساتھ افغان طالبان کے دور میں تاریخ کی بدترین کشیدگی یقیناً افسوسناک ہے۔ اس لیے کہ افغان طالبان کو ہجرت کے زمانے میں کبھی بھی بھارت نے مدد فراہم نہیں
کی نا ہی ان میں سے کسی ایک کو اپنے ملک میں پالا پوسا، بلکہ یہ سب کے سب جو اعلیٰ اتھارٹیز اور وزراء بنے پھرتے ہیں، پاکستان میں ہی قیام رکھے ہوئے تھے، مگر آج پاکستان کیساتھ دشمن کی زبان میں سامنے آتے ہیں تو پاکستان کو مجبوراً انہیں شیشہ دکھانا پڑتا ہے۔

ہمیں افغانستان کی عام عوام جو مسلسل ناامنی و خوف و دہشت اور بربادی میں زندگی گزارتی آرہی ہے، اس سے ہمدردی ہے، بہت سے خاندان مہاجرت سے واپس افغانستان پہنچے ہیں، مہاجرت میں ان کی عیاشیاں، ذاتی کاروبار اور جائیدادیں تھیں، مگر واپس گئے ہیں تو کاروبار ہے نا پیسے کی ریل پیل، محدودیت کا شکار اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دو تین مہینوں میں ایران و پاکستان سے واپس جانے والے افغانوں کی تعداد پچاس لاکھ تک بتائی جاتی ہے، جو بہت بڑی تعداد ہے اور افغانستان کی معیشت پر بوجھ بنے ہیں۔ حالات ایسے ہی رہے تو مزید افغان مہاجرین پاکستان سے واپس جائیں گے، جن کو سنبھالنا ان کیلئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہوگا۔

یہ بات یاد رکھیں کہ افغانستان ساری دنیا سے تعلقات قائم کر لے، مثالی تجارتی و سفارتی تعلقات ہو جائیں، اگر پاکستان کے دشمنوں، چاہے وہ بلوچ عسکریت پسند ہوں یا ظالمان تحریک والے، پاکستان ان پر اب اعتماد نہیں کرنے والا۔ نا ہی اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے والا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو پاکستان کی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، جو افغانستان کی کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوگی۔ لہذا افغان طالبان کو عقل کے ناخن لینے چاہیئے اور اپنے ہمسایوں و محسنوں کیساتھ دشمنانہ رویہ ترک کرکے ذمہ دارانہ انداز اختیار کرنا چاہیئے۔ اسی میں ان کی بقاء و سلامتی اور خطے کے پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ بصورت دیگر افغانستان جو روس کے حملے سے سے لیکر آج تک تقریباً پینتالیس برس سے ناامنی، دہشت گردی، خون خرابہ، عالمی ایجنسیز کا گڑھ بنا ہوا ہے، کبھی بھی درست سمت کی جانب نہیں بڑھ سکے گا۔ اس لیے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا جواب اسے ملتا رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک طالبان کہ افغانستان افغان طالبان افغانستان کی کیساتھ دشمن پاکستان میں کہ پاکستان پاکستان کے کو پاکستان پاکستان کو پاکستان کی اس لیے کہ کبھی بھی کہ افغان بھارت کی نے والے کے ساتھ رہا ہے ہوا ہے

پڑھیں:

پاکستان میں دہشتگردی میں شدت، ٹی ٹی پی افغانستان سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 10 اور 11 نومبر کے درمیان دو خودکش حملے کیے۔ ان میں ایک حملہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر ہوا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے۔

وانا کیڈٹ کالج پر حملہ

پہلا حملہ 10 نومبر کو جنوبی وزیرستان کے وانا میں کیڈٹ کالج پر ہوا، جو افغان سرحد کے قریب طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق پانچ رکنی خودکش حملہ آور ٹیم نے کالج کے دروازے پر اپنی گاڑی میں دھماکہ کیا، جس کے بعد دیگر ارکان اندر داخل ہوئے۔

فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تمام حملہ آور ہلاک ہو گئے، دو دروازے پر اور تین کالج کے احاطے میں۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ پر حملہ

اگلے روز اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر ایک خودکش بمبار نے اپنی جیکٹ میں دھماکہ کیا، جس سے 12 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے۔ بمبار پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ کرنے پر مجبور ہوا کیونکہ وہ عدالت میں بغیر پکڑے داخل نہیں ہو سکا۔

پاکستان کا الزام بھارت پر

پاکستان کی حکومت اور فوج نے ان حملوں کی ذمہ داری بھارت سے منسلک فرضی گروہوں ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندستان‘ پر ڈالی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد کا حملہ بھارت کی حمایت یافتہ خوارج اور فتنہ الہندستان نے انجام دیا، جبکہ وانا کے کیڈٹ کالج پر حملے کا بھی الزام بھارت پر لگایا گیا۔

افغان طالبان پر تنقید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی کہا کہ خوارج نے افغانستان سے یہ حملے کیے اور افغان طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا کہ انہوں نے حملہ آوروں کو پناہ دی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان

بیان میں کہا گیا، یہ سفاکانہ کارروائی افغان سرزمین سے کی گئی ہے جبکہ افغان طالبان کے دعوے کے برعکس یہاں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی نہیں ہے۔پاکستان دہشتگردوں اور ان کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

پاکستان اور افغان طالبان کے تعلقات

پاکستان اور افغان طالبان کے تعلقات میں کشیدگی 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بڑھ گئی تھی۔

پاکستان نے افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کی حمایت کی تھی، لیکن ٹی ٹی پی، جو پاکستان کی ریاست کی دشمن تنظیم ہے، افغان طالبان کی حمایت سے افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر کے پاکستان میں اپنا اسلامی امارت قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹی ٹی پی کو بھارتی ایجنٹ قرار دینا

پاکستانی حکومت نے 2024 سے ٹی ٹی پی کو ’فتنہ الخوارج‘ اور ’بھارتی ایجنٹ‘ کے طور پر پیش کرنا شروع کیا، تاہم اس گروہ کے وجود کا کوئی حقیقی ثبوت نہیں ہے اور یہ فرضی گروہ ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

ٹی ٹی پی خود اپنے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، جسے پاکستان کبھی کبھی فرضی “فتنہ الخوارج” کے نام سے منسوب کرتا ہے۔

افغان طالبان کی پالیسی

پاکستان نے افغان طالبان پر بھی تنقید کی ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کو قابو میں نہیں لا رہے، جبکہ افغان طالبان تاحال ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ وہ ٹی ٹی پی کو پناہ دے رہے ہیں یا یہ گروہ افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان پاکستان ٹی ٹی پی دہشتگردی فتنہ الخوارج فتنہ الہندوستان

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کا پاکستان سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ؛ ممکنہ اثرات
  • پاکستان میں دہشتگردی میں شدت، ٹی ٹی پی افغانستان سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
  • ایران کیخلاف حکمت عملی کی ناکامی کی وجوہات اور اسباب پر امریکی تحقیق
  • کیا پاک افغان ایک اور لڑائی ناگزیر ہے، بھارت افغانستان تزویراتی الحاق کیا رنگ دکھائے گا؟
  • حالیہ دہشت گردی واقعات پر افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں، خواجہ آصف
  • وانا، اسلام آباد حملے بھارت اور افغان طالبان گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں، دفاعی تجزیہ کار
  • پاکستان پر حملے افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • افغانستان کا پاکستان پر استنبول مذاکرات کی ناکامی کا الزام
  • ترکیے اور قطر کے مشکور ہیں، طالبان سے بات چیت کا امکان برقرار، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عندیہ