data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت ) خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلے میں ضلع کونسل ہال میرپور ماتھیلو میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کی ویکسین مہم کو کامیاب بنانا محکمہ صحت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس قومی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی تاکہ ہر بچے کو ویکسین ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خسرہ اور روبیلا دونوں بیماریاں وائرل ہیں جو بچوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں اور خطرناک بیماریوں نے محفوظ بنائیں- قبل ازیں ڈی ایچ او گھوٹکی ڈاکٹر راؤ آفتاب نے خسرہ اور روبیلا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خسرہ ایک تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے جو بخار، کھانسی، خارش اور آنکھوں کی سوجن جیسی علامات کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے، جبکہ روبیلا ایک نرم لیکن خطرناک بیماری ہے جو خاص طور پر حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ نومولود بچوں میں پیدائشی نقائص کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ یہ مہم 17 تا 29 نومبر جاری رہے گی جس کے دوران ضلع کے 9 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تقریبن 2 لاکھ 38 ہزار بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خسرہ اور روبیلا

پڑھیں:

زرعی ترقیاتی بینک پر 18 ارب روپے پنشن فنڈ ہڑپ کرنے کا الزام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-16
اسلام آباد ( آن لائن )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے سینئر وائس چیئرمین محمد اقبال خٹک نے زرعی ترقیاتی بینک آف پاکستان لمیٹڈ کی انتظامیہ اور افسران پر تقریباً 4000 پنشنرز، بشمول بیوائوں اور یتیم بچوں کے 18 ارب روپے پنشن فنڈ ہڑپ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔محمد اقبال خٹک نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین نیب سے اپیل کی کہ وہ فوری قانونی کارروائی کریں اور تمام 4000 پنشنرز بشمول بیوائوں اور یتیم بچوں کے حقوق کو بحال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بصورت دیگر متاثرہ خاندان سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین