کراچی:

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں آنے والی خسرہ، روبیلا اور پولیو  سے بچاؤ کی مہم کے حوالے سے ایڈوکیسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعیم قائمخانی، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے اراکین، سماجی کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ  سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  ڈاکٹر فرقان نبیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خسرہ  ایک مہلک مرض ہے جو بچوں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے، اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے  والدین ویکسین ضرور لگوائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  پولیو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کردینے والی بیماری ہے،  خسرہ اور  روبیلا ( جرمن خسرہ ) سے بچاؤ کی ویکسین کے ساتھ ساتھ اس مہم کے دوران بچوں کو  پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

ڈاکٹر فرقان نبیل خان نے کہا کہ 17 نومبر سے شروع ہونے والی مہم میں ضلع وسطی میں 5 لاکھ 65 ہزار 155 بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی جس میں 1500 سے زیادہ ہیلتھ ورکر حصہ لیں گے۔

ڈاکٹر فرقان نبیل خان نے والدین سے اپیل کی  کہ  وہ  مہم کے دوران گھر گھر آنے والی محکمہ صحت سندھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں اور پولیو کے قطرے بھی پلوائیں۔ 

سیمینار میں معروف مزاحیہ اداکار سلیم آفریدی، سماجی کارکن یونس آمین سمیت  نے شرکا سے  اظہار خیال کرتے ہوئے خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کے  لیے آگاہی دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے بچاؤ کے نے والی بچوں کو مہم کے

پڑھیں:

کراچی میں 20ویں عالمی کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

کراچی میں بیسواں عالمی بک فئیر سجنے کو تیارہے، جس کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا اور یہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔

کراچی پریس کلب میں کراچی ورلڈ بک فیئر کے حوالے سے پریس کا نفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسو سی ایشن کامران نورانی  نے کہا کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 سے 22 دسمبر 2025 تک کراچی ورلڈ بک فئیر منعقد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی کتب میلے میں تقریباً 3 سو اسٹالز لگائے جائیں گے، پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرزایسوسی ایشن سندھ میں پبلشرز اور بکس سیلرز کی با قاعدہ رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے۔

کراچی ورلڈ بک فیئر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظر نامے کا ایک نمایاں اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے، یہ کتب میلہ قارئین، مصنفین اور اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ علم اور کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

سیکرٹری جنرل پی پی بی اے اور کنوینر فئیر وقار متین خان نے کہا نمائش اسپیس کا 85 فیصد حصہ بک ہو چکا ہے اور اس سال پانچ لاکھ سے زائد علم و ادب کے متوالے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وائس چیئرمین پی پی بی اے ندیم مظہر نے کہا نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر سرکاری ادارے کراچی  ورلڈ بک فیئر 2025 کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔

تیاریوں کا عمل نہایت منظم انداز میں جاری ہے اور دسمبر میں ایک بہترین اور دیدہ زیب بک فیئر پیش کیا جائے گا۔

چیئر مین اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن ساجد یوسف نے کہا کہ پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی رہے گی اردو بازار کے کتاب فروشوں کی جانب سے میلے میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 20ویں عالمی کتب میلے کے انعقاد کا اعلان
  • پاک فو ج اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد
  • ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • ڈاکٹر نبیہا کی شادی اور مہنگے لہنگے کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا
  • خیبر پختونخوا کے سرکاری ونجی اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم چلانے فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا: اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
  • کریم آباد شہر کا معاشی حب ‘ ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ‘ سندھ حکومت نے انڈر پاس کے نام پر تباہ کر دیا‘ منعم ظفر
  • ویگروگروپ کے تحت ریسرچ بیس سیمینار کا انعقاد ، زمینداروں کی شرکت