کراچی میں 20ویں عالمی کتب میلے کے انعقاد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
کراچی میں بیسواں عالمی بک فئیر سجنے کو تیارہے، جس کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا اور یہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔
کراچی پریس کلب میں کراچی ورلڈ بک فیئر کے حوالے سے پریس کا نفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسو سی ایشن کامران نورانی نے کہا کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 سے 22 دسمبر 2025 تک کراچی ورلڈ بک فئیر منعقد کیا جائے گا۔
بین الاقوامی کتب میلے میں تقریباً 3 سو اسٹالز لگائے جائیں گے، پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرزایسوسی ایشن سندھ میں پبلشرز اور بکس سیلرز کی با قاعدہ رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے۔
کراچی ورلڈ بک فیئر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظر نامے کا ایک نمایاں اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے، یہ کتب میلہ قارئین، مصنفین اور اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ علم اور کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔
سیکرٹری جنرل پی پی بی اے اور کنوینر فئیر وقار متین خان نے کہا نمائش اسپیس کا 85 فیصد حصہ بک ہو چکا ہے اور اس سال پانچ لاکھ سے زائد علم و ادب کے متوالے شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وائس چیئرمین پی پی بی اے ندیم مظہر نے کہا نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر سرکاری ادارے کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔
تیاریوں کا عمل نہایت منظم انداز میں جاری ہے اور دسمبر میں ایک بہترین اور دیدہ زیب بک فیئر پیش کیا جائے گا۔
چیئر مین اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن ساجد یوسف نے کہا کہ پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی رہے گی اردو بازار کے کتاب فروشوں کی جانب سے میلے میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ بک بک فیئر نے کہا
پڑھیں:
رانا وحید کی کے سی سی آ ئی کے نومنتخب صدر ریحان حنیف سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی چیمبر آف کامرس میں رہنماؤں سے ملاقات ، صدر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی، وفد میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر رانا وحید ، اسمال ٹریڈرز کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالمجید میمن ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر ریحان حنیف ،عارف لاکھانی ،رانا اکرم اور دیگر موجود تھے،تقریب میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کے رہنما حسیب اخلاق ، مدثر ملک ،چودھری افضل ،عاصم خان ،خرم سلمان اور شہزاد منیب بھی موجود تھے ،اس موقع پر رانا وحید نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا کاروباری مسئلہ غیر قانونی فرنیچر نمائش ہیں جہاں پر نہ ٹیکس والے ہوتے ہیں اور نہ ان کا معیار ہے جس کی وجہ سے آئے دن لوگوں سے فراڈ ہوتے ہیں ،یہ بات ہم کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھی بتانا چاہتے ہیں، اس موقع پر ہمارا ساتھ دیں اور اعلیٰ حکام کی سطح تک اس معاملے کو لایا جائے ،ہم چاہتے ہیں ہماری فرنیچر کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو لیکن اس طرح کی غیر قانونی نمائشوں سے فرنیچر کا شعبہ متاثر ہو رہا ہے، رانا وحید نے کہا کہ آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کراچی چیمبر سے یہ درخواست کرتی ہے کہ ملک میں فرنیچر کے حوالے سے جتنی بھی ٹریننگ کے ادارے یا انسٹیٹیوٹ ہیں انہیں فعال بنانے کے لیے کردار ادا کرے، رانا وحید نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر کی عالمی نمائش کے انعقاد کے لیے حکومت پاکستان ،کراچی چیمبر ، ہمارے ساتھ مل کر کوششیں کریں کیونکہ پاکستان میں ابھی تک فرنیچر کے حوالے سے کوئی عالمی نمائش منعقد نہیں ہوئی ہے، اس اقدام سے فرنیچر کا شعبہ پاکستان میں مزید آگے جائے گا ،تقریب کے آخر میں شیلڈز پیش کی گئی جبکہ فرنیچر سندھ چیپٹر کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک بھی پیش کی گئی۔