اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اوور 40 اسکواڈ میںعبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اجتماع عام ملک میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا،جاوید قصوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-05-15
لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیرجماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام 21 سے 23 نومبر تک لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر منعقد ہوگا۔ یہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال میں ایک بڑی اور مثبت تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا۔اس میں پور ے پاکستان سے لاکھوں افراد شریک ہونگے۔ یہ اجتماع نہ صرف جماعت اسلامی کی عوامی رابطہ مہم کو نئی قوت دے گا بلکہ نوجوانوں کی فکری، سیاسی اور نظریاتی تربیت کے لیے سنگِ میل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ہر سطح کی قیادت، کارکنان، ارکان و ذمہ داران اس کی تیاری میں مکمل یکسوئی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ر جسٹریشن، سیکورٹی، رہائش، ٹرانسپورٹ، میڈیا کوریج اور تربیتی سیشنز کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور اور فیصل آباد میں اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے لاکھوں کارکنان، نوجوان، خواتین اور اہلِ علم اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔ انتظامات کو انتہائی منظم، پرامن اور جدید انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک شدید سیاسی بے یقینی، معاشی بحران اور اخلاقی زوال کا شکار ہے اور ایسے حالات میں جماعت اسلامی عوام کو امید، راستہ اور قیادت فراہم کرے گی۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اور جماعت اسلامی انہیں باکردار، باشعور اور فعال قیادت فراہم کرے گی۔ اجتماعِ عام کے دوران اسلامی نظام، کرپشن فری پاکستان، معاشی خودمختاری، تعلیم اور نوجوانوں کے کردار پر خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے عوام خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جوق در جوق اجتماع عام میں شرکت کریں اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے سفر کا حصہ بنیں۔موجودہ فرسودہ نظام نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے، معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ لاقانونیت اور رشوت کے کلچر نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ظلم کے اس نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔