ٹرمپ نے نیویارک میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو وجوہات بتا دیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار اینڈریو کومو کی شکست پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکن کی ناکامی کی دو بڑی وجوہات تھیں ،پہلی یہ کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اور دوسری وجہ ملک میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام میں کہا کہ ووٹروں کے مطابق ریپبلکن امیدوار کی شکست کی اصل وجوہات میں ان کی بیلٹ سے غیر موجودگی اور حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث عوامی بے چینی شامل ہے۔
دوسری جانب آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے زہران ممدانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نیویارک کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور زہران ممدانی کو کامیابی پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔
خیال رہےکہ نیویارک میں ہونے والے میئر کے تاریخی انتخاب میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹ پارٹی کے مسلم امیدوار زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ممدانی نے بھرپور انتخابی مہم کے بعد فیصلہ کن کامیابی حاصل کی، جسے امریکی سیاست میں ایک نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حالیہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی فتوحات پر خوشی کا اظہار کیا اور زہران ممدانی سمیت کامیاب امیدواروں کو سراہا۔
زہران ممدانی کی کامیابی کو امریکی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں ، انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کے ایجنڈے کو بنیاد بنایا، جس نے انہیں نیویارک کے متنوع ووٹرز سے غیر معمولی حمایت دلوائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیویارک کے
پڑھیں:
الیکشن مہم‘ سلمان اکرم راجہ کو دیامر سے واپس بھیج دیا گیا
دیامر (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم کو دیامر میں روک لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ‘ شوکت بسرا‘ ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔