ٹرمپ کے مطابق نیویارک میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو وجوہات ہیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے حالیہ مقامی انتخابات میں نیویارک میئر کی نشست پر ڈیموکریٹ اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کو کامیابی ملی ہے، جبکہ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ووٹرز اس شکست کی دو بنیادی وجوہات بتا رہے ہیں۔
نیویارک میں ہونے والے اس میئر الیکشن میں ٹرمپ نے بھرپور انداز میں ریپبلکن امیدوار کی حمایت کی تھی، اس کے باوجود نتیجے نے ریپبلکنز کو بڑا جھٹکا دیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ریپبلکن امیدوار کی شکست کا ایک سبب یہ تھا کہ وہ خود بیلٹ پر موجود نہیں تھے، جبکہ دوسری وجہ ملک میں جاری شٹ ڈاؤن کو قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ظہران ممدانی کے مقابلے میں ہارنے والے آزاد امیدوار اینڈریو کومو نے بھی اپنے موقف میں شکست تسلیم کرلی اور کامیاب ہونے والے امیدوار کو مبارکباد دی۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی نیویارک میئر اور دیگر حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹ امیدواروں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریپبلکن امیدوار
پڑھیں:
سابق امریکی صدر اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کو ٹیلیفون کرکے نہ صرف ان کے انتخابی مہم کی تعریف کی بلکہ انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ذرائع کے مطابق اوباما نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر زہران ممدانی یہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور شہر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ان کے وژن کا حصہ بننے پر فخر محسوس کریں گے۔
34 سالہ زہران ممدانی نے سابق صدر اوباما کی جانب سے اظہارِ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ نیویارک میں ایک نئی نوعیت کی شفاف، ترقی پسند اور عوام دوست سیاسی فضا قائم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کا الیکشن 4 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں زہران ممدانی کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار رٹیس سلوا سے ہوگا۔ تازہ سروے رپورٹس کے مطابق زہران ممدانی فی الحال سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔