آج 5 نومبر کی شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہوگا جو اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ نظر آئے گا۔

سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق آج شام چھ بج کر انیس منٹ پر یہ چاند اپنی روشنی کے عروج پر ہوگا اور زمین سے قریب تر پہنچ جائے گا۔ اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 221,817 میل رہ جائے گا، جس کی وجہ سے چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.

7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، جس کا اگلا نظارہ دسمبر میں کیا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق بیور سپر مون اس سال کا سب سے بڑا اور روشن چاند کا نظارہ پیش کرے گا۔

پاکستان میں موسم سرما کے صاف آسمان کے باعث یہ نظارہ اور بھی واضح ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہروں سے دور، کم روشنی والے علاقوں میں یہ نظارہ سب سے بہتر ہوگا۔ سپر مون کی یہ جھلک نہ صرف فلکیاتی اعتبار سے اہم ہے بلکہ عوام کے لیے بھی ایک دلکش نظارہ پیش کرے گی۔

سپارکو کے مطابق پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے فوری بعد ہی اسے بہترین طریقے سے دیکھا جاسکے گا۔ یہ قدرتی مظہر نہ صرف سائنس کے شائقین بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی برابر دلچسپی کا باعث ہوگا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق بڑا اور

پڑھیں:

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سلمان آغا اور رضوان کی شاندار بیٹنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد: اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے نام رہا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ 264 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ مگر پُرسکون انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں کامیابی سمیٹی، جب کہ نچلے نمبروں کے بلے بازوں نے اہم کردار ادا کیا۔

میچ کا آغاز جنوبی افریقی بولرز کے دباؤ سے ہوا، لیکن کپتان سلمان آغا نے بہترین قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے 62 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ وکٹ کے دوسرے سرے پر محمد رضوان نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور دونوں کے درمیان قیمتی شراکت نے پاکستان کو ہدف کے قریب پہنچایا۔

اسی طرح فخر زمان 45 رنز کے ساتھ بھرپور فارم میں نظر آئے، جب کہ نوجوان بلے باز صائم ایوب نے 39 رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔

بیٹنگ لائن کے مڈل آرڈر میں تسلسل نہ رہا، حسین طلعت 22، محمد نواز 9، بابر اعظم 7 اور حسن نواز صرف ایک رن پر آؤٹ ہوئے، تاہم آخر میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے چار اور نسیم شاہ نے صفر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہ کر جیت کو یقینی بنایا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش، لُنگی اینگیڈی اور ڈونوون فریرا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جورن فورٹن اور جورج لنڈا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت قبول کی اور 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تجربہ کار اوپنر کوانٹن ڈی کاک نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ لوان ڈرے پریٹوریس نے 57، کپتان میتھیو برٹزکے نے 42 اور کوربن بوش نے 41 رنز کے ساتھ ٹیم کے مجموعے کو بڑھایا، تاہم  دیگر بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پاکستانی بولرز نے نپی تلی گیندبازی سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور اسپنر ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کر کے آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، جبکہ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سال کا سب سے روشن اور بڑا سُپر مون آج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا
  • 2025 کا سب سے بڑا چاند کب آسمان پر چمکتا نظر آئے گا
  • سال کا سب سے بڑا چاند آج نظر آئے گا، پاکستان میں واضح طور پر دیکھنا ممکن ہوگا؟
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سلمان آغا اور رضوان کی شاندار بیٹنگ
  • آئی سی سی کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا
  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے