اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی، بدل دو نظام خواتین کی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، جاوداں فہیم
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت ہونے والے اجتماعِ عام کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں، اس سلسلے میں جامعۃ المحصنات کی پرنسپل رابعہ خبیب، بیٹھک اسکول کی مرکزی رکن ہما کلیم اور نگرانِ اجتماعِ عام فائزہ صدیقی نے ناظمہ حلقہ خواتین کراچی جاوداں فہیم سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب ناظمہ فرح عمران، شیبا طاہر، ہاجرہ عرفان، سمیہ عاصم، سمیعہ اسلم اور رکنِ مرکزی شوریٰ اسماء سفیر بھی شریک تھیں۔
اجلاس کے دوران اجتماعِ عام سے متعلق انتظامی امور، رضاکار ٹیموں کی تیاریوں اور ادارہ جاتی شرکت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جامعۃ المحصنات اور بیٹھک اسکول کی جانب سے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور تیاریوں کی تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
پرنسپل رابعہ خبیب نے کہا کہ جامعۃ المحصنات کی طالبات اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھانے کے لیے پُرعزم ہیں، اساتذہ اور طالبات دونوں ہی اس اجتماع کو تاریخی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بیٹھک اسکول کی نگران فائزہ صدیقی نے بتایا کہ اسکول کے طلبہ و طالبات اور خواتین معلمات بدل دو نظام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماع کی کامیابی کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔
ناظمہ حلقہ خواتین کراچی جاوداں فہیم نے اس موقع پر کہا کہ اجتماعِ عام خواتین کی فکری، دعوتی اور تنظیمی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے، یہ اجتماع کارکنان کے اندر نیا عزم اور جوش پیدا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے ساتھ مل کر اس فرسودہ اور کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ جاوداں فہیم نے تعلیم یافتہ خواتین سے اپیل کی کہ وہ کرپشن سے پاک اور منصفانہ پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد تیز کریں۔
ناظمہ کراچی نے آخر میں کہا کہ ہم ملک کی ہر عورت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اجتماعِ عام میں شرکت کرے، ہماری نظم و اتحاد کو قریب سے دیکھے اور اس تحریکِ اصلاحِ معاشرہ کا حصہ بنے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاوداں فہیم کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اے آئی مواد سوشل میڈیا کا نیا دور ثابت ہوگا، مارک زکربرگ کا بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، تاہم اب میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد فیس بک اور انسٹاگرام پر اے آئی مواد کی بھرمار نظر آئے گی۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے تیسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ کے موقع پر کہا کہ میٹا اپنے ریکومینڈیشن سسٹم میں مزید اے آئی پر مبنی مواد شامل کرنے جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین کے فیڈ پر ایسی پوسٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
مارک زکربرگ کے مطابق سوشل میڈیا اب تیسرے عہد میں داخل ہو رہا ہے۔ پہلے دور میں صارفین اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے مواد سے جڑے رہتے تھے، دوسرے مرحلے میں کریئیٹرز کا مواد غالب آیا، اور اب تیسرا دور اے آئی کے زیرِ اثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ریکومینڈیشن سسٹمز کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے جو اے آئی سے تیار کردہ مواد کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں اور صارفین کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹا وائبز جیسے فیچرز نے اے آئی کو نئی طرز کا مواد تخلیق کرنے کا موقع دیا ہے اور اس فیچر پر صارفین کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مارک زکربرگ نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کے نئے اے آئی ماڈلز کی تیاری کے بعد مزید اقسام کے مواد کو تخلیق کرنا ممکن ہو جائے گا۔ دوسری جانب میٹا کی چیف فنانشل آفیسر سوزن لی نے انکشاف کیا کہ صارفین اب تک میٹا وائبز کے ذریعے 20 ارب سے زائد تصاویر تیار کر چکے ہیں، جو اس ٹیکنالوجی کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
میٹا کی جانب سے حالیہ مہینوں میں متعدد اے آئی فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے ٹیکسٹ پرومپٹس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز کی ایڈیٹنگ، جبکہ واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹس شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نیا رجحان سوشل میڈیا کے استعمال کے انداز کو بنیادی طور پر بدل دے گا اور تخلیقی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کرے گا۔