Jasarat News:
2025-12-14@23:44:07 GMT

روہڑی میں بیمار اورمردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبارعروج پر

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-5-5

 

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی میں بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت؛ لائیوسٹاک کی مبینہ عدم. توجہگی نے عوام کی صحت خطرے میں ڈال دی،  بیمار، مردہ، سانپ کے ڈسے ہوئے اور آوارہ کتّوں کے کاٹے گئے جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ شکایات کیمطابق سنگین صورتحال کی بنیادی وجہ محکمہ لائیوسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت  ہے۔ذرائع کا کہنا ہے  بیمار، کمزور اور ناقص جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دے جارھی ھے، جس کے باعث روہڑی کی گوشت مارکیٹ غیر قانونی اور غیر صحت بخش مذبح گاہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اس چشم سے شہریوں کی صحت کو سنجیدہ نوعیت کے خطرات لاحق ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ اور ضلعی چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیے جدید طرز کی کیٹل کالونی قائم کی گئی ہے، جہاں روہڑی کے بیشتر باڑے منتقل بھی کیے جا چکے ہیں، تاکہ صاف، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جاسکے۔تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ  مبینہ کرپشن ایک سنگین رکاوٹ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ شہریوں کے مطابق بیمار جانوروں کے گوشت کی کھلے عام فروخت سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، جو کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد: موسم سرد ہوتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، زیر نظرتصویر میں ایک شخص سڑک کنارے گرم کپڑے فروخت کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-4-22

راصب خان جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • روہڑی: لینس ڈائون برج پر ٹریفک جام کے باعث مسافر گاڑیوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے
  • حیدرآباد: موسم سرد ہوتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، زیر نظرتصویر میں ایک شخص سڑک کنارے گرم کپڑے فروخت کرتے ہوئے
  • چینی سائنسدانوں کی بڑی پیش رفت، چکن جیسا سستا متبادل گوشت تیار
  • برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ
  • دبئی میں مشرق وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس 3.1 ارب روپے میں فروخت
  • حیدرآباد: مزدور سڑک کنارے مالٹے فروخت کرنے میں مصروف ہیں
  • ٹنڈو جام،سینٹرل وینٹری ریسرچ لیبارٹری میں بے ضابطگی کا انکشاف
  • قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شہری کے نام 23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چلان جاری
  • حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی