ڈاکٹررخشندہ پوری کی جانب سے فریدہ مجید کے اعزاز میں الوداعی نشست
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
معروف سماجی خاتون ڈاکٹررخشندہ پوری نے پاکستان واپس روانہ ہونے والے ہردلعزیز قونصل جنرل خالد مجید کی اہلیہ فریدہ مجید کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی نشست کا اہتمام کیا۔ جس میں شریک خواتین نے بیگم فریدہ مجید سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جدہ میں ان کی کمیونٹی سے لگاو، خدمات اور ان کے مثبت روابط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹررخشندہ پوری نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ فریدہ مجید نے نہایت محبت، خلوص اور بردباری کے ساتھ پاکستانی خواتین کے لیے ہمہ وقت دسترس میں رہ کر قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فریدہ مجید کا کمیونٹی کے ساتھ تعلق ہمیشہ پُرخلوص اور تعاون پر مبنی رہا، جسے خواتین برادری کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر رخشندہ پوری نے مزید کہا کہ ایسے افراد معاشرے میں مثبت سوچ اور بہتر روابط کی مثال بنتے ہیں۔ تقریب میں ٹریڈ کمرشل قونصلر سعدیہ خان، فرحانہ عرفان اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔ نشست میں شریک تمام خواتین نے یک زباں ہوکر کہا کہ فریدہ مجید نے اپنے وقت میں پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص خواتین کے ساتھ ہمیشہ احترام اور حسنِ سلوک کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔ جوابی خطاب میں بیگم فریدہ مجید نے تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹررخشندہ پوری اورتمام شریک خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں کمیونٹی کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہمیشہ خوشگوار یادوں کے طور پر سنبھال کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کا تعاون، محبت اور اعتماد ان کے لیے بے حد قیمتی ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ کمیونٹی اسی اتحاد اور اخوت کے ساتھ آگے بڑھتی رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹررخشندہ پوری کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں